زینب کا تھا یہ نوحہ بھائی ہے بھوکا پیاسا
اے شمر تُو ٹھہر جا بھائی ہے بھوکا پیاسا
سوکھے گلے پہ خنجر مت پھیر اے ستمگر
پانی پلا دے تھوڑا بھائی ہے بھوکا پیاسا
---اے شمر تُو ٹھہر جا
---زینب کا تھا یہ نوحہ
سینے سے تُو اُتر جا زخموں میں درد ہو گا
مظلوم پر ترس کھابھائی ہے بھوکا پیاسا
---اے شمر تُو ٹھہر جا
---زینب کا تھا یہ نوحہ
کھویا ہے نوجواں کو گاڑھا ہے بے زباں کو
کوئی نہیں ہے اُس کابھائی ہے بھوکا پیاسا
---اے شمر تُو ٹھہر جا
---زینب کا تھا یہ نوحہ
چادر کو چھین لے تُو خیموں کو لُوٹ لے تُو
اُس کی نہیں ہے پروابھائی ہے بھوکا پیاسا
---اے شمر تُو ٹھہر جا
---زینب کا تھا یہ نوحہ
ارض و سما کے والی دینا ہے تُو گواہی
پہلو میں بہ کے دریا بھائی ہے بھوکا پیاسا
---اے شمر تُو ٹھہر جا
---زینب کا تھا یہ نوحہ
یا فاطمہ اب آئو یا مرتضیٰ اب آئو
دم توڑتا ہے بیٹابھائی ہے بھوکا پیاسا
---اے شمر تُو ٹھہر جا
---زینب کا تھا یہ نوحہ