Kanz e Aza

یہ آخری شب ہے

A noha written by Nayyar Jalalpuri. Lyrics in Urdu.

اے شیر خدا حیدر کرار دہائی

یہ آخری شب ہے یہ آخری شب ہے


کل صبح کو لٹ جائے گی زہرا کی کمائی

یہ آخری شب ہے یہ آخری شب ہے


بچوں سے کہو خیمے میں وہ چین سے سوے

ڈر ڈر کے نہ روے

زندہ ہے ابھی زینب و کلثوم کا بھائی

یہ آخری شب ہے۔۔۔


مل جاے گا اصغر کو سکوں رن کی ہوا سے

اک تیر قضا سے

ہو جائے گی بے شیر کی کل دودھ بڑھای

یہ آخری شب ہے۔۔۔


لیلیٰ سے کہو دیکھ لے وہ چہرۂ اکبر

بس آج کی شب بھر

ہو جائے گی ہمشکل پیمبر سے جدائی

یہ آخری شب ہے۔۔۔


ماں شمع لیےء بیٹھی ہے قاسم کے سرہانے

ممتا کے بنانے

ہو جائے گا کل خوں یہ کنگنا یہ کلای

یہ آخری شب ہے۔۔۔


زینب سے کہا بچوں نے ہم ایسا لڑیں گے

پیچھے نہ ہٹیں گے

یاد آے گی پھر ہمزہ و جعفر کی لڑائی

یہ آخری شب ہے۔۔۔


سقاے حرم گھاٹ پہ سو جاے گا جا کر

شانوں کو کٹا کر

عباس کو مل جائے گی دریا کی ترای

یہ آخری شب ہے۔۔۔


بابا مجھے ایک بار کلیجے سے لگا لو

سینے پہ سلا لو

شبیر سے کہتی ہے یہ شبیر کی جای

یہ آخری شب ہے۔۔۔


ہو جائے گا زنجیر ستم میں وہ گرفتار

ہے غش جو بیمار

جل جائے گی کل شعلوں میں عابد کی چٹای

یہ آخری شب ہے۔۔۔


کل خوں میں نہا جاے گا شبیر کا لشکر

اے عامر و نیر

اب حشر تلک روے گی پیاسوں کو خدای

یہ آخری شب ہے۔۔۔