Kanz e Aza

یا غریب کربلا

A noha written by Azam Hussain. Lyrics in Urdu.

یا غریب کربلا

یا غریب نینوا

ہاں قتیل بے خطا

یا زبیح نینوا


دشت بلا میں آ کے گھیرا

مہمان بلا کر رخ اپنا پھیرا

بے آب کر کی تم کو ستایا

علقمہ رو کر کرتی تھی گریہ

یا غریب کربلا۔۔۔


اعدا نے تجھ پہ ہے ظلم ڈھایا

دریا کنارے پہرہ لگایا

رو رو کے کہتی تھی یہ سکینہ

میں بھی ہوں پیاسی تم بھی ہو پیاسا

یا غریب کربلا۔۔۔


قاسم و اکبر بھی گےء مارا

تنہا کھڑا ہے اب شاہ والا

مارا گیا سب گود کا پالا

کیسی مصیبت کا ہے یہ لمحہ

یا غریب کربلا۔۔۔


پانی کے بدلے مارا ہے پیکاں

نہر ہوا ہے معصوم بچہ

پھٹ گیا شہ کا اس دم کلیجہ

دریا کی موجوں نے یہ پکارا

یا غریب کربلا۔۔۔


تیر و تبر اور خنجر و نیزہ

میں چھپ گیا ہاے وہ پیاسا

پشت فرش پہ مشکل ہے رہنا

عصر کا محشر اور شہ کا سجدہ

یا غریب کربلا۔۔۔


ہاے ہاے وہ اصغر چھ ماہ والا

گھٹنوں کے بل بھی جو چل نہ پایا

اس کا بدن جو نیزے پہ دیکھا

بابا کے سر سے بولی سکینہ

یا غریب کربلا۔۔۔


ستر قدم پہ زینب کبریٰ

روتی تھی ہاے کرتی تھی گریہ

کوئی بچا لو آکے خدارا

جلتی زمیں پہ ہوتا ہے ذبح

یا غریب کربلا۔۔۔


عاکف و اعظم منظر عجب تھا

کاٹا گلا جب ہلتا تھا صحرا

نیزے پہ سر جو باپ کا دیکھا

سجاد رو کر اس دم پکارا

یا غریب کربلا۔۔۔