Kanz e Aza

یا ابا الفضل

A noha written by Mir Sajjad Mir. Lyrics in Urdu.

عباس عباس عباس

ابا الفضل ابا الفضل ابا الفضل علمدار


یا کاشف الکرب ان وجہہ الحسین

اکشف کربی بہ حق اخیک الحسین


ثاقی آل عبا ابا الفضل

تشنہ لب کربلا ابا الفضل

چشمۂ آبِ بقا ابا الفضل

ابا الفضل یا ابا الفضل یا ابا الفضل


کرب شبیر کے چہرے سے مٹانے والے

رنج سے آل محمد کو چھڑانے والے

تھام لے ہاتھ پریشان عزاداروں کا

اے سکینہ کے لئے بازو کٹانے والے

ابا الفضل یا ابا الفضل یا ابا الفضل


ٹوٹ جاے نہ میری آس اے امید حرم

میرے زخموں کا فقط آپ ہو غازی مرحم

اربعیں پر ہمیں بلوا لے زیارت کے لئے

آپ کو پہلو شکستہ کسی بی بی کی قسم

ابا الفضل یا ابا الفضل یا ابا الفضل


ہم کو دنیا کا طرفدار نہ ہونے دینا

صرف باتوں کا عزادار نہ ہونے دینا

صدقہ شہزادی رقیہ کے بندھے ہاتھوں کا

ہم کو مشکل میں گرفتار نہ ہونے دینا

ابا الفضل یا ابا الفضل یا ابا الفضل


لکھ دو تقدیر میں پھر کربلا جانا غازی

اپنا دربار ہمیں جلد دکھانا غازی

واسطہ دیتا ہوں زخم علی اکبر کا تمہیں

کربلا سارے جوانوں کو بلانا غازی

ابا الفضل یا ابا الفضل یا ابا الفضل


اس گھڑی نظروں میں عاشور کی روداد آی

آنسوں آنکھوں میں بھرے ہونٹوں پہ فریاد آی

سامنے پانی تھا اور پی بھی نہیں سکتا تھا

مجھکو روضے میں تیری پیاس بہت یاد آی

ابا الفضل یا ابا الفضل یا ابا الفضل


تم ہو شبیر کی بیٹی کا سہارا غازی

بن تمہارے نہ ہوا اس کا گزارا غازی

شمر نے جب بھی سکینہ تو طمانچے مارے

اس نے بابا کو نہیں تم کو پکارا غازی

ابا الفضل یا ابا الفضل یا ابا الفضل


اس گھڑی خیمہء سادات میں کہرام ہوا

خوں بھرا جس گھڑی رن سے تیرا پرچم آیا

پیاسی مر جاؤں گی اور پانی نہیں مانگوں گی

توڑ کر کوزے یہ معصوم سکینہ نے کہا

ابا الفضل یا ابا الفضل یا ابا الفضل


تو نے اچھا ہوا بھای کی نہ غربت دیکھی

طعنے دیتا تھا کوی شاہ پہ ہنستا تھا کوی

اپنے بھائی کی مدد کے لئے رن میں آ کر

لاش زینب نے اتھای ہے علی اکبر کی

‍ابا الفضل یا ابا الفضل یا ابا الفضل


شاہ نے رو کر کہا ابا الفضل

اٹھو میرے با وفا ابا الفضل

تنہا ہے بھای تیرا ابا الفضل


آخری لمحوں میں شبیر بہت پیاسے تھے

بڑی حسرت سے سوے نہر نظر کرتے تھے

شمر ہنس ہنس کے لگاتا رہا تیرہ ضربیں

اور ہر وار پہ شبیر صدا دیتے تھے

ابا الفضل یا ابا الفضل یا ابا الفضل


میر سجاد بیاں کیسے کرے وہ منظر

شام کی فوج نے جب آگ لگای آ کر

چھین نے آ گےء جب سر سے ردا زینب کی

اس گھڑی کہتی رہی ثانیء زہرا رو کر

ابا الفضل یا ابا الفضل یا ابا الفضل