یا علی یا عباس
ایک علی مرتظی ایک علی کربلا
واللہ یا عباس یا علی کہو
واللہ یا غازی یا ولی کہو
یا کہو علم و عمل یا کہو لوح و قلم
کہدو دونوں کو علی سیدی مطلبی
ہیں یہ دونوں ہی علی دونوں ہی عباس
یا علی یا عباس۔۔۔
نور دو عین علی یہ مہہ جبیں
قوت جان و جگر ام البنین
ہے سقی ابنِ سقی عین الیقیں
دست حیدر کی انگوٹھی کی نگیں
یا علی یا عباس۔۔۔
اللہ اللّٰہ چلا شیر جری
یا ابا الفضل صدا آنے لگی
آمد مثل علی اسکی آمد جو ہوی
ایسا لہرایا علم اکھڑے اعدا کے قدم
دشت میں دور تلک رہ گیا عباس
یا علی یا عباس۔۔۔
با خدا ایسا علمدار کہاں
ثانیء حیدر کرار کہاں
یہ علمدار جواں علوی ازم نشاں
یہ سکینہ کا چچا مشک جب بھر کے چلا
مشک پہ تیر لگا رو دیا عباس
یا علی یا عباس۔۔۔
ہاں وہ عباس علی کا بیٹا
چھد گیء مشک تو پھر کیا لڑتا
جیسے ہی پانی بہا اس کا خوں اس پہ گرا
لوٹ کے گھر نہ گیا مشک پہ سر کو رکھا
یا سکینہ کہا اور سو گیا عباس
یا علی یا عباس۔۔۔
اس کے ہیں سرور و ریحان گدا
ہو کے بے دست جو کرتا ہے عطا
وہ شہنشاہ وفا حیدر کربوبلا
جس کے پرچم کی ہوا سب کو دیتی ہے شفا
مرحبا مرحبا صد مرحبا عباس
یا علی یا عباس۔۔۔