Kanz e Aza

یا کریمہ

A noha written by Rehaan Azmi. Lyrics in Urdu.

یا ہمشیر رضا

السلام علیک یا کریمہ


تیرا بھائی امامِ ضامن ہے

تیرا بابا در حوایج ہے

یا کریمہ۔۔۔


تو نے پایا ہے زینبی رتبہ

کاظمی ہے حسب نسب تیرا

ہے رضا کی رضا تیری مرضی

ہے غلاف حرم تیرا پردہ

تیرا بھائی امامِ۔۔۔

یا کریمہ۔۔۔


سر پہ أہل کساء کا ہے سایہ

آپ نے نام فاطمہ پایا

آپ زینت ہے اپنے بابا کی

اور رکھتی ہے زینبی لہجہ

تیرا بھائی امامِ۔۔۔

یا کریمہ۔۔۔


تیرے روضے کو یہ سعادت ہے

مرقد فاطمہ سے نسبت ہے

فرق دو مرقدوں میں اتنا ہے

وہ بقیہ یہ قم کی جنت ہے

تیرا بھائی امامِ۔۔۔

یا کریمہ۔۔۔


شاہزادی جو تیرے روضے پر

معترض ہو رہے ہیں سجدے پر

احتراماً ہے شکر کا سجدہ

اور وہ بھی خدا کے کہنے پر

تیرا بھائی امامِ۔۔۔

یا کریمہ۔۔۔


ساتھ دونوں جہان آتے ہیں

جب بھی وہ جمکران آتے ہیں

تجھ سے ملنے کو تیرے روضے پر

خود امام زمان آتے ہیں

تیرا بھائی امامِ۔۔۔

یا کریمہ۔۔۔


پہنچی جو قم عجیب منظر تھا

کالے پرچم لگے تھے ہر ایک جا

ایسے ماتم کیا ہے بھای کا

قم کو تو نے بنایا کربوبلا

تیرا بھائی امامِ۔۔۔

یا کریمہ۔۔۔


علم و ادراک آگہی دے دے

مثل بہلول زندگی دے دے

نقش بردار زایرین بنا

اپنے روضے پہ نوکری دے دے

تیرا بھائی امامِ۔۔۔

یا کریمہ۔۔۔


ہے یہ ریحان کی دعا بی بی

فکر درویش پر نظر ہو تیری

ہاتھ بے چین ہے یہ ماتم کو

قبر زہرا پہ ہو عزاداری

تیرا بھائی امامِ۔۔۔

یا کریمہ۔۔۔