Kanz e Aza

یاد زینب کو

A noha written by Shams Baltistani. Lyrics in Urdu.

سر سے ظالم نے چھین لی جو ردا

یاد زینب کو آ گیا غازی


دل میں احساس بے بسی کا ہوا

یاد زینب کو آ گیا غازی


جس کے اٹھارہ بھای کربل میں

سو گےء آج خاک مقتل میں

شام جاتی ہے بن کے وہ قیدی

یاد زینب کو آ گیا غازی

سر سے ظالم نے۔۔۔


تھے مصائب یہاں بھی زہرا کے

نیل چہرے پہ تھے سکینہ کے

جب چھنی بالیاں سکینہ کی

یاد زینب کو آ گیا غازی

سر سے ظالم نے۔۔۔


میں ہوں زینب صداییں دیتی تھی

کہہ کے سر خاک سے چھپاتی تھی

سر پہ میرے ردا تھی زہرا کی

یاد زینب کو آ گیا غازی

سر سے ظالم نے۔۔۔


ناز پردے پہ کیوں نہ ہو اس کو

جس کا عباس جیسا بھای ہو

اس کی چادر سناں پہ جب آی

یاد زینب کو آ گیا غازی

سر سے ظالم نے۔۔۔


قلب زہرا کا چین ڈھونڈتی ہے

رن میں زینب حسین ڈھونڈتی ہے

دیکھا جب رن میں بیکفن بھای

یاد زینب کو آ گیا غازی

سر سے ظالم نے۔۔۔


شمس و ریحان کیسے وہ غم تھے

طوق و زنجیر محو ماتم تھے

جب رسن ظالموں نے پنہای

یاد زینب کو آ گیا غازی

سر سے ظالم نے۔۔۔