جب آی بیٹے کی تربت پہ مادر عباس
بٹھایا زینب و سجاد نے لحد کے پاس
یہ جب سنا کے یہی دفن ہے میرا غازی
لحد کو دیکھی کے حیرت سے ماں یہ کہنے لگی
مجھے یقین نہیں آتا تیرے بازو کٹے
نظر اتار کے بھیجا تھا میں نے گھر سے تجھے
یہ سوچ سوچ کے اس ماں کی جان جاتی ہے
کیا تیرے جیسے جواں کو بھی موت آتی ہے
تو مجھکو چھوڑ گیا میں یہ مان لوں کیسے
مجھے یقین نہیں۔۔۔
کٹا کے ہاتھ میرے لال جب تو زیں سے گرا
بدن سے پہلے لگا خاک پر تیرا چہرہ
تڑپ کے رہ گیء جب یہ بتایا زینب نے
مجھے یقین نہیں۔۔۔
سنا ہے کانوں سے تیرے رسن گزاری گیء
ہوا ہے گھوڑے کے پیروں سے تیرا سر زخمی
تھا راہوار کی گردن میں تیرا سر ایسے
مجھے یقین نہیں۔۔۔
بلاییں لیتی تھی میں گھر میں جب تو چلتا تھا
میں جانتی ہوں تو قامت میں شیر جیسا تھا
پھر اتنی چھوٹی سی تربت میں آ گیا کیسے
مجھے یقین نہیں۔۔۔
ہے فاطمہ سے یہ ام البنین کا وعدہ
ہمیشہ بعد میں روے گی ماں تجھے بیٹا
ابھی میں آی ہوں قبر حسین پہ رو کے
مجھے یقین نہیں۔۔۔
مجھے بتایا تھا سجاد نے یہ رو رو کر
کہیں تھے ہاتھ کہیں پاؤں اور کہیں تھا سر
ستمگروں نے تیرے کتنے کر دیےء ٹکڑے
مجھے یقین نہیں۔۔۔
مگر میں خوش ہوں کہ تو نے وفا نبھای ہے
جبھی تو ماں یہ مدینے سے ملنے آی ہے
تو زندہ ہوتا تو تجھکو لگاتی سینے سے
مجھے یقین نہیں۔۔۔
پکڑ کے بالوں سے ناقے سے جب اتارتا تھا
سکینہ تم کو پکارے تو شمر مارتا تھا
طمانچے کھاے ہیں تیرے لےء سکینہ نے
مجھے یقین نہیں۔۔۔
تڑپ کے بی بی نے زیشان اور رضا یہ کہا
تمہارے ہونے سے ام البنین تھی بیٹا
کوئی بھی اب مجھے بیٹوں کی ماں نہیں بولے
مجھے یقین نہیں۔۔۔