Kanz e Aza

ہاے شام غریباں

A noha written by Ahmed Naved. Lyrics in Urdu.

جس شام جلاے گےء سادات کے قیام

گزری نہیں وہ شام


پیوست ہے خنجر کی طرح دل پہ وہ ہنگام

گزری نہیں وہ شام


سر بن کے ردا بن کے سر نوکِ سِناں ہے

شعلہ ہے دھواں ہے

ہے جو تہہ زنجیر تہہ طوقِ تہہ نام

گزری نہیں وہ شام

جس شام جلاے گےء۔۔۔


مقتل کا طواف اب بھی اسی طرح ہے جاری

اک ضعف ہے طاری

کھولا ہی نہیں وقت نے اس شام کے احرام

گزری نہیں وہ شام

جس شام جلاے گےء۔۔۔


جس شام کی غربت نے دکھایا دل سجاد

رلایا دل سجاد

زینب نے جسے شام غریباں کا دیا نام

گزری نہیں وہ شام

جس شام جلاے گےء۔۔۔


یہ سارے اذل سارے ابد جس میں سماے

اب کیا کہوں ہاے

جس میں سمٹ آیا ہے ہر آغاز ہر انجام

گزری نہیں وہ شام

جس شام جلاے گےء۔۔۔


اٹھتی ہے وہی آندھیاں کٹ جاتا ہے سینہ

پھٹ جاتا ہے سینہ

ہر شام مجھے یاد دلاتی ہے وہی شام

گزری نہیں وہ شام

جس شام جلاے گےء۔۔۔


جس راخ میں دل میرا نوید آہ دبا ہے

اور راکھ ہوا ہے

اس راخ میں رہ رہ کے بھڑکتی ہے وہی شام

گزری نہیں وہ شام

جس شام جلاے گےء۔۔۔