پیارے نبی کا پیارا نواسہ
مارا گیا ہے راہِ خدا میں
دریا کنارے دو دن کا پیاسا
مارا گیا ہے راہِ خدا میں
یہ کربلا کی مہماں نوازی
یہ کوفیوں کی ہنگامہ سازی
ایسا مجاہد ایسا نمازی
مارا گیا ہے راہِ خدا میں
پیارے نبی کا۔۔۔
کربوبلا میں یثرب سے آ کے
بھٹکے ہوؤں کو رستہ بتا کے
انسانیت کا پیغام لا کے
مارا گیا ہے راہِ خدا میں
پیارے نبی کا۔۔۔
اک اک وفا کے پیکر کو لے کر
اکبر کو لے کر اصغر کو لے کر
ہمراہ اپنے گھر بھر کو لے کر
مارا گیا ہے راہِ خدا میں
پیارے نبی کا۔۔۔
وہ ھل اتیٰ کے گھر کا اجالا
جو لا فتی کی گودی کا پالا
تقدیس والا تطہیر والا
مارا گیا ہے راہِ خدا میں
پیارے نبی کا۔۔۔
چہرے کے کیسی تابندگی ہے
مظلومیت کی پایندگی ہے
لاشے سے پیدا کیا زندگی ہے
مارا گیا ہے راہِ خدا میں
پیارے نبی کا۔۔۔
اہلِ حرم کے دل ہے نرالے
بیٹھے ہوے ہیں کیا غم سنبھالے
اب رہ گےء ہیں سب رونے والے
مارا گیا ہے راہِ خدا میں
پیارے نبی کا۔۔۔
بستی سے کہہ دو صحرا سے کہہ دو
خشکی سے کہہ دو دریا سے کہہ دو
مظلوم ہے وہ دنیا سے کہہ دو
مارا گیا ہے راہِ خدا میں
پیارے نبی کا۔۔۔
اے نجم دیکھو یہ حق نمای
اللّٰہ اس کے غم کی رسائی
برداشت نہ ہے ساری خدائی
مارا گیا ہے راہِ خدا میں
پیارے نبی کا۔۔۔