چودہ صدیاں بیت گیء شبیر کا چرچہ باقی ہے
قرآن اب تک بول رہا ہے خانۂ کعبہ باقی ہے
کربوبلا کا لے کے سہارا گمبد خضرا باقی ہے
سارے جھنڈے ٹوٹ چکے ہیں حق کا پھریرا باقی ہے
گونج رہا ہے نام محمد ذکر خدا کا باقی ہے
چودہ صدیاں بیت۔۔۔
ان چودہ صدیوں کے اندر چودہ سو طوفان تجھے
عموی ہرکاریں دوریں عباسی سلطان اٹھے
لات و حوبل سینوں میں اٹھے تھے ہاتھوں پر قرآن اٹھے
جن کی بنیادوں میں لہو تھا قصر وہ عالی شان اٹھے
سب دیواریں بیٹھ گیء مظلوم کا روضہ باقی ہے
چودہ صدیاں بیت۔۔۔
کیا جانے کن کن قوموں نے در ڈالے دریا پر
آے آ کر لوٹ گےء سب گورے کالے دریا پر
اب بھی ملیں گے ٹوٹے ہوئے کچھ خنجر بھالے دریا پر
قبضہ کرنے آے تھے سب طاقت والے دریا پر
سب کا قبضہ ختم ہوا عباس کا قبضہ باقی ہے
چودہ صدیاں بیت۔۔۔
تیغ و تبر نے رستہ روکا فوجوں کی یلگار ہوی
لال و گوہر نے دام لگاے سکوں کی جھنکار ہوی
لمبی قبوں والے اٹھے فتوں کی بھرمار ہوی
دیدہ عبرت تو ہی بتا یہ جیت ہوئی یا ہار ہوی
سجدے میں سر کاٹ دیا تھا لیکن سجدہ باقی ہے
چودہ صدیاں بیت۔۔۔
پیاسوں کے انکار کا پتھر مقتل میں تھا کتنا بڑا
لاکھوں فتنے اٹھے لیکن پھر سر بیعت اٹھ نہ سکا
اب بھی کسی کے دل میں تمنا بیعت کی اٹھتی ہے زرا
کہتا ہے عباس کا پرچم فکر یزیدی ہوش میں آ
جس نے تجھے مارا تھا طمانچہ دیکھ وہ پنجہ باقی ہے
چودہ صدیاں بیت۔۔۔
طاقت پر عطرت کیوں ہے دین الٰہی کے دشمن
بیٹھا ہوا ہے پردے میں تلوار لیےء ایک قلعہ شکن
سلسلہء عصمت کا خلاصہ سینۂ گیتی کی دھڑکن
آرزوے زہرا و پیمبر جان حسین و روح حسن
بدر و عہد کے بھاگنے والوں آخری حملہ باقی ہے
چودہ صدیاں بیت۔۔۔
لاکھ مٹاؤ مٹ نہ سکے گا آل نبی کا نام و نشاں
لا وارث سمجھو نہ اسے یہ خالق اکبر کا ہے مکاں
بیت سے اہلبیت کا رشتہ کیا توڑیں گے اہلِ جہاں
کیا جانے کب بام فلک سے گونج اٹھے آواز اذاں
اے کعبے کے ٹھیکیداروں کعبے والا باقی ہے
چودہ صدیاں بیت۔۔۔