Kanz e Aza

میری زینب غم سے

A noha written by Nayyar Jalalpuri. Lyrics in Urdu.

میرے بابا جلدی آ جاؤ


میری زینب غم سے مت گھبرا

تیرا بابا تیرے ساتھ میں ہے


شبیر نے وعدہ پورا کیا

خنجر کے نیچے سجدہ کیا

مقتل کی جانب دیکھ زرا

ہر سمت ہے خون شہیدوں کا

اب آگے ہے تیری کربوبلا

تیرا بابا تیرے ساتھ۔۔۔


ہم کم تو نہیں تھے یتیمی کے

اور اس پر زخمی اسیری کے

رخسار ہے نیلے بچی کے

شانوں پہ نشاں ہے رسی کے

رکھنا بڑا دھیان سکینہ کا

تیرا بابا تیرے ساتھ۔۔۔


آباد کیا شبیر نے بن

تو آگے بڑھی بندھوا کے رسن

بھائی ہے وہاں بے گور و کفن

بے چادر ہے کوفے میں بہن

غم دونوں کا ہے ملتا جھلتا

تیرا بابا تیرے ساتھ۔۔۔


ڈھارس ہے تو ہی یتیموں کی

تو ہی ان کی پھپھی تو ہی ماں بھی

عباس بھی تو شبیر بھی تو

تو ہی فاطمہ زہرا تو ہی علی

ہے بار تیرے کاندھوں پہ بڑا

تیرا بابا تیرے ساتھ۔۔۔


اف دہشت شام غریباں کی

وہ سناٹا وہ تاریکی

ایک ہاتھ میں تیغ تھی ٹوٹی ہوئی

ایک ہاتھ میں کچھ جھل سی لکڑی

مجھے یاد ہے وہ تیرا پہرہ

تیرا بابا تیرے ساتھ۔۔۔


مانا کہ بہت دکھ پای ہے

شبیر کی تو مانجای ہے

قرآں کہ یوں کام آئی ہے

شعلوں سے بچا کر لای ہے

عابد کے لئے ان جانا عصا

تیرا بابا تیرے ساتھ۔۔۔


میری بیٹی تجھ سا کوئی نہیں

تو سرور کے مقصد کی امیں

مت ہارنا ہمت غم سے کہیں

ڈھاے کتنے بھی ظلم لعیں

ہے دیں کے سر پر تیری ردا

تیرا بابا تیرے ساتھ۔۔۔


مقتل میں بھی ہم تیرے ساتھ رہے

بازاروں میں بھی تیرے ساتھ چلے

دربار میں بھی جانا ہے تجھے

اس وقت بھی ہے ہم ساتھ تیرے

مجھے یاد ہے اپنا ہر وعدہ

تیرا بابا تیرے ساتھ۔۔۔


اے عامر و نیر جب جب ہم

رکھتے ہیں شام میں اپنے قدم

پھر جاتل ہیں آنکھوں میں سارے غم

وہ جور و جفا وہ ظلم و ستم

کانوں میں یہی آتی ہے صدا

تیرا بابا تیرے ساتھ۔۔۔