Kanz e Aza

ماں کو سلام

A noha written by Majid Raza Abdi. Lyrics in Urdu.

نصرت شاہ میں ہر درد بھری ماں کو سلام


ایک وہ ماں وہی اٹھارہ برس والے کی ماں

جس نے مرنے کے لئے بھیج دیا اپنا جواں

نیزہ سینے میں لگا لٹ گےء سارے ارماں

شکل لیلیٰ میں اسی صبر کے قرآں کو سلام

ماں کو سلام

نصرت شاہ میں۔۔۔


ایک وہ ماں کے پسر جس کا تھا ننھا سا صغیر

جس کے بچے کو ملا پانی کے بدلے ایک تیر

جس نے خود بنتے ہوئے دیکھی تھی قبر بے شیر

اے رباب آپ کو اور کشتۂ پیکاں کو سلام

ماں کو سلام

نصرت شاہ میں۔۔۔


ایک شبر کی وہ بیوہ وہ ام فروہ

جس نے ٹکڑے ہوے قاسم کا سراپا دیکھا

اشک برساتی رہی پر کبھی شکوہ نہ کیا

بی بی فروہ کو اور اس کشتۂ اسپا کو سلام

ماں کو سلام

نصرت شاہ میں۔۔۔


زینب خستہ جگر عون و محمد کی وہ ماں

بھای پر صدقے کیےء جس نے دو ماہ تباں

لاشیں جب خیمے میں آے کیا شکر یزداں

جس میں زہرا کی شباہت تھی اسی ماں کو سلام

ماں کو سلام

نصرت شاہ میں۔۔۔


لاش جب اوسجا کی آی در خیمہ پر

زوجہء اوسجا نے بھیج دیا اپنا پسر

ہاے وہ چھوٹا سپاہی وہ بھیانک لشکر

تھا یہ جس کے لئے جزبہ اسی انساں کو سلام

ماں کو سلام

نصرت شاہ میں۔۔۔


اے رباب آپ پہ یہ دہری مصیبت آی

حلق اصغر کا چھدا قید سکینہ بھی ہوی

گود میں اپنی جلا جھولا لئے بیٹھی رہی

کربلا میں جو بچا تھا اسی ساماں کو سلام

ماں کو سلام

نصرت شاہ میں۔۔۔


کربلا میں تو ہر ایک ماں کا یہی جزبہ تھا

پسر زہرا پہ ہو جائے پسر میرا فدا

آج کے دور میں جس ماں میں بھی ہے یہ جزبہ

اس کی ممتا کو سلام اس کے ہر ارماں کو سلام

ماں کو سلام

نصرت شاہ میں۔۔۔


گر تمہیں نعمت اولاد خدا سے ہو عطا

لشکر شاہ کا تم اس کو سپاہی کہنا

اس کا ہر حال میں مظبوط عقیدہ رکھنا

اس سے کہنا کہ کرے وارث قرآں کو سلام

ماں کو سلام

نصرت شاہ میں۔۔۔


ماجد ان ماؤں پہ ہم سب کے ہو ماں باپ فدا

شادماں رہتی تھی جو نصرت سرور میں صدا

شہ پہ قرباں کیا اپنے جگر کا گوشہ

ایسے بچوں پہ سلام ایسی ہر ایک ماں کو سلام

ماں کو سلام

نصرت شاہ میں۔۔۔