Kanz e Aza

کہرام ہے تابوت

A noha written by Majid Raza Abdi. Lyrics in Urdu.

کہرام ہے تابوتِ حسن اٹھتا ہے گھر سے

کلثوم بکا کرتی ہے لپٹی ہوئی در سے

اے وائے مصیبت


زینب نے کیےء پیٹ کے سر بال پریشاں

خوں بہتا ہے اشکوں کی جگہ دیدۂ تر سے

اے وائے مصیبت

کہرام ہے تابوتِ حسن۔۔۔


ایک حشر ہوا چرخ سے گرنے لگے تارے

ٹکڑے جو گرے طشت میں شبر کے جگر سے

اے وائے مصیبت

کہرام ہے تابوتِ حسن۔۔۔


قاسم جو جواں ہوتے ہوئے کربوبلا تک

دیکھیں گے حسن بیٹے کو فروہ کی نظر سے

اے وائے مصیبت

کہرام ہے تابوتِ حسن۔۔۔


جاتے ہوئے شبیر سے شبر نے کہا تھا

اب کشتیء دیں تم کو بچانا ہے بھنور سے

اے وائے مصیبت

کہرام ہے تابوتِ حسن۔۔۔


بس ایک جنازہ ہے یہ دنیا میں حسن کا

دو بار اٹھایا جو گیا ایک ہی گھر سے

اے وائے مصیبت

کہرام ہے تابوتِ حسن۔۔۔


دل سینے میں ماجد نہ ٹہر پاے گا اس دم

دیکھے کوی اس غم کو شہ دیں کی نظر سے

اے وائے مصیبت

کہرام ہے تابوتِ حسن۔۔۔