غم سے دل رسول زمن کٹ رہا ہے آج
دنیا میں فاطمہ کا چمن کٹ رہا ہے آج
لوٹا دیا جنازہ امت نے کیوں حسن کا
روضے پہ مصطفیٰ کے جھگڑا کیا دفن کا
لوٹا دیا جنازہ۔۔۔
آی صداے گریہ اک جنت البقیع سے
کیا حال کر دیا ہے لوگوں میرے چمن کا
لوٹا دیا جنازہ۔۔۔
زینب کے سر سے چوما فرمایا یہ حسن نے
فضہ خیال رکھنا اب تم میری بہن کا
لوٹا دیا جنازہ۔۔۔
قاسم نے روکے پوچھا مادر سے یہ بتاؤ
رنگ لال ہو گیا ہے بابا کے یوں کفن کا
لوٹا دیا جنازہ۔۔۔
اک آن میں جگر کے کتنے ہوے ہیں ٹکڑے
لبریز ہوگیا ہے پیمانہ بھی لگن کا
لوٹا دیا جنازہ۔۔۔
رونے کے واسطے کیا توقیر اتنا کم ہے
نانا کے پاس روضہ بن نہ سکا حسن کا
لوٹا دیا جنازہ۔۔۔