Kanz e Aza

میں خاک کربلا

A noha written by Tauqeer Kamalvi. Lyrics in Urdu.

میں خاک کربلا ہوں رتبہ میرا جدا ہے

بنت علی نے مجھکو چادر بنا لیا ہے


کرتے ہیں رشک مجھ پر کوثر کے بھی کنارے

زینب کے سر میں میں نے دو سال ہیں گزارے

میرا ہر ایک ذرّہ ہر ظلم کا گواہ ہے

میں خاک کربلا ہوں...


اکبر جوان قاسم غازی سے چند تارے

زین الابا نے میری آگوش میں اتارے

یعنی لہو نبی کا مجھ میں ملا ہوا ہے

میں خاک کربلا ہوں...


روتی ہوں یاد کر کے وہ بیکسی کا منظر

مولا چھپا رہے تھے مجھ میں جو لاشہ اصغر

ہاں اس دن سے آج تک نہ مجھکو سکوں ملا ہے

میں خاک کربلا ہوں...


شہدا کربلا کے زخموں کو میں نے چوما

زہرہ کی بیٹیوں کے قدموں کو میں نے چوما

اس واسطے ہی میری تاثیر میں شفا ہے

میں خاک کربلا ہوں...


اکبر کی لاش پر جب شببر جارہے تھے

اٹھتے تھے بیٹھتے تھے اور لڑکھڑا رہے تھے

منظر وہ اب بھی میری آنکھوں میں پھر رہا ہے

میں خاک کربلا ہوں...


اے زایرین مولا چلنا یہاں سنبھل کر

قرآن فاطمہ کا بکھرا ہوا ہے مجھ پر

نہ جانے کس جگہ پر کس کا لہو گرا ہے

میں خاک کربلا ہوں...


توقیر تو بھی کرلے آل عبا کا ماتم

جا شام میں گئی تھی اس بے ردا کا ماتم

ممنون ماتمی کی مقدومہ فاطمہ ہے

میں خاک کربلا ہوں...