بڑا عظیم تھا صدمہ علی بہت روے
بنا کے تربت زہرا علی بہت روے
نہ روے ہاتھ کے چھالوں کو دیکھ کر مولا
نہ روے گھر میں رہا تین روز تک فاقہ
شکستہ پہلو جو دیکھا علی بہت روے
بڑا عظیم تھا صدمہ۔۔۔
گلے میں باندھی گیء رسیاں تو صبر کیا
در بتول سے اٹھا دھواں تو صبر کیا
بنا کے تربت زہرا علی بہت روے
بڑا عظیم تھا صدمہ۔۔۔
شکستہ پہلو جو دیکھا تو صبر ہونا سکا
کچھ ایسا زخم تھا گہرا تو صبر ہو نہ سکا
اٹھا کے زخمی جنازہ علی بہت روے
بڑا عظیم تھا صدمہ۔۔۔
ابھی تو قبر رسول زمن بھی تھی تازہ
علی کے زخموں کا کس طرح ہوگا اندازہ
جو گھر میں رہ گےء تنہا علی بہت روے
بڑا عظیم تھا صدمہ۔۔۔
پکارا ماں کو تڑپ کر حسین نے جس دم
رکھا تھا ماں نے بھی اس وقت مامتا کا بھرم
کفن کا بند جو ٹوٹا علی بہت روے
بڑا عظیم تھا صدمہ۔۔۔
شریکِ غم کی لحد پر بہاے تھے آنسوں
بہ وقت غسل بھی آنکھوں میں آے تھے آنسوں
پکڑ کے اپنا کلیجہ علی بہت روے
بڑا عظیم تھا صدمہ۔۔۔
ہر ایک مصیبت و رنج و الم میں ساتھ دیا
نبی کے بعد ہر ایک رنج و غم میں ساتھ دیا
نہ جانے سونچ کے کیا کیا علی بہت روے
بڑا عظیم تھا صدمہ۔۔۔
دیا تھا حوصلہ کلثوم اور زینب کو
تسلی دے کے وہاں چپ کرا دیا سب کو
حسن حسین کو دیکھا علی بہت روے
بڑا عظیم تھا صدمہ۔۔۔
سلا کے زیر زمیں بنت مصطفیٰ کو علی
کیےء وہ بین کے ساری زمیں لرزنے لگی
حصارِ صبر جو ٹوٹا علی بہت روے
بڑا عظیم تھا صدمہ۔۔۔
ظفر وہ سبت علیا مصایبن کہنا
یہ شادمان کے لب پر بتول کا نوحہ
جو یاد آیا یہ نوحہ علی بہت روے
بڑا عظیم تھا صدمہ۔۔۔