Kanz e Aza

کیا ڈھونڈ رہی ہے

A noha written by Zafar. Lyrics in Urdu.

کیا ڈھونڈ رہی ہے جنگل میں سکینہ

عباس کے بازو یا بابا کا سینہ


کانوں سے چھنے گوہر اور آگ تھی دامن میں

گھبرای ہوی بچی یہ کہتی رہی رن میں

ہے کوئی جو مجھکو پہنچادے مدینہ

کیا ڈھونڈ رہی ہے۔۔۔


کہتی تھی کہ اصغر کو لے آؤ میرے بابا

سونا نظر آتا ہے بھائی کا میرے جھولا

اصغر کے بغیر اب مجھکو نہیں جینا

کیا ڈھونڈ رہی ہے۔۔۔


ضد پر مظالم کے یہ پھول سی معصومہ

مقتل سے کہاں جاے شبیر کی مظلومہ

وہ دروں کا کھانا وہ اشکوں کا پینا

کیا ڈھونڈ رہی ہے۔۔۔


مشکل میں گھری ہاے اولاد نبی کیسی

اس دشت مصیبت میں ہے تشنہ لبی کیسی

آیا نہیں اب تک سقاے سکینہ

کیا ڈھونڈ رہی ہے۔۔۔


کہتی تھی سدھارے ہیں بھای جو میرے پیاسے

جب تک نہیں لوٹیں گے عمو میرے دریا سے

میں نے یہ پھپھی جاں پانی نہیں پینا

کیا ڈھونڈ رہی ہے۔۔۔


یہ شام کی زنداں میں دیواروں کو تکتی ہے

کیا سوچ کے یہ جانے دن رات سسکتی ہے

بچھڑی ہے چچا سے جب سے یہ حزینہ

کیا ڈھونڈ رہی ہے۔۔۔


وہ وقت جدائی وہ حالات کی مجبوری

سرور سے سکینہ کی اب تک نہ مٹی دوری

مقتل میں انگوٹھی ہے زنداں میں نگینہ

کیا ڈھونڈ رہی ہے۔۔۔


مصروف عبادت ہو تم شام و سحر میثم

کہتے ہیں یہی رو کے دن رات ظفر میثم

ہے نزر سکینہ اشکوں کا خزینہ

کیا ڈھونڈ رہی ہے۔۔۔