Kanz e Aza

غم دل پہ اٹھاے

A noha written by Abbas Jarchvi. Lyrics in Urdu.

ہاے زہرا ہاے دربار


غم دل پہ اٹھاے بنت نبی دربار سے واپس جاتی ہے

لب پر ہے فغاں اس بی بی کے کونین کی تو شہزادی ہے


دربار ستم میں أہل ستم ہنستے تھے میری حالت پر

حسنین کے بابا سے رو کر شہزادی یہ فرماتی ہے

غم دل پہ اٹھاے۔۔۔


حق لینے گیء تھی جو اپنا اٹھارہ برس کی بی بی تھی

کیا اس پہ جاییں گزرے جو بالوں پہ سفیدی چھای ہے

غم دل پہ اٹھاے۔۔۔


دربار میں اس پہ کیا گزری کیا اہلِ ستم نے ظلم کیےء

بابا کی لحد پہ شہزادی سب۔حال سنانے آی ہے

غم دل پہ اٹھاے۔۔۔


پہلو پہ گرایا دروازہ محسن کا دیا غم بی بی کو

امت سے نبی کی شہزادی یہ اجر رسالت ہے

غم دل پہ اٹھاے۔۔۔


ہے چاک گریباں سارے نبی اور شیر خدا ہے خاک بسر

یہ کس کا جنازہ اٹھا ہے یہ کیسی قیامت آی ہے

غم دل پہ اٹھاے۔۔۔


کونین کے والی کے گھر سے رونے کی صداییں آتی ہے

خاک اڑتی ہے ہر ایک طرف سمت اداسی چھائی ہے

غم دل پہ اٹھاے۔۔۔


اللّٰہ گواہی دیتا ہے جس بی بی کی سچائی کی

افسوس غلاموں نے اشتر اس کی ہی سند جھٹلای ہے

غم دل پہ اٹھاے۔۔۔