یہ غم وہ غم ہے کہ دونوں جہان روتے ہیں
یتیم آج امام زمان ہوتے ہیں
ہاے حسن عسکری مولا
اے بن زہرا عسکری مولا
شاہ سامرہ عسکری مولا
اے بن زہرا عسکری مولا
ہاے قیامت کے گھڑی آ گئ کیسی
ساے سے محروم تیرے ہوگےء مہدی
ہوکے جدا روتا رہا آپ کا بیٹا
اے میرے بابا عسکری مولا
اے بن زہرا۔۔۔
کیسا اسیری کا ستم تم پہ ہوا ہے
تیرے لیےء گھر تیرا زندان بنا ہے
مولا تیرا گھر میں ہوا دفن جنازہ
ہاے غربتا عسکری مولا
اے بن زہرا۔۔۔
سامرہ ہر سال چھالے آتے ہیں زوار
آپ کا تابوت اٹھاتے ہیں عزادار
فرش عزا بچھتا رہا بچھتا رہے گا
لیجئے پرسہ عسکری مولا
اے بن زہرا۔۔۔
سارے عزاداروں کے لب پر یہ دعا ہے
واسطہ تجھکو تیرے بیٹے کا دیا ہے
دل میں بسا روضہ تیرا مہدی کے بابا
ہم کو بلانا عسکری مولا
اے بن زہرا۔۔۔
قیدی و مظلوم میرے گیارویں سرکار
دینے کو پرسہ تمہیں آے ہے عزادار
پرسہ قبول ہو میرے سید و سردار
ہم لوگ تیری نظر کرم کے ہیں طلبگار
غم یہ تیرا دل میں صدا زندہ رہے گا
روٹی ہے دنیا عسکری مولا
اے بن زہرا۔۔۔
جب بھی تیرے نام کی ہوتی ہے یہ مجلس
ساتھ میں زہرا کے چلی آتی ہے نرجس
دیکھ زرا محو بکا ہے تیری زوجہ
کرتی ہے نوحہ عسکری مولا
اے بن زہرا۔۔۔
پردہء غیبت میں جو بیٹا ہے تمہارا
بھیجیں اسے جلد پریشان ہے دنیا
سن لو زرا بہر خدا وارث کعبہ
ہے یہ التجا عسکری مولا
اے بن زہرا۔۔۔
میثم و اذلان پہ بس اتنا کرم ہو
نام تیرے چاہنے والوں میں رقم ہو
کردو عطا ہم کو صلہ نوحے کا مولا
خواب ہو پورا عسکری مولا
اے بن زہرا۔۔۔