Kanz e Aza

ہاے مظلوم حسن

A noha written by Saeed Aqil. Lyrics in Urdu.

ہاے مظلوم حسن عسکری

میرے امام حسن عسکری


سامرہ میں پھر چلی کربوبلا کی جب ہوا

جگر مولا عسکری کا ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا


لحد میں بنت نبی کا ہوگیا دل مضطرب

ہاے مولا عسکری کا دل بٹا ٹکڑوں میں جب

یہ میری اولاد پر ظلم کیسا ہے خدا

سامرہ میں پھر چلی۔۔۔


فاطمہ زہرا کو آیا یاد پھر بیٹا حسن

زہر سے چھلنی جگر تھا خون سے تر تھا کفن

جو ملا کیا ہے یہی اجر رسالت کا صلہ

سامرہ میں پھر چلی۔۔۔


قید میں بھولے نہ مولا عسکری کربل کے غم

جو ہوے آل عبا پر شام و کوفہ میں ستم

یا حسینا یا حسینا کی رہے دے دے صدا

سامرہ میں پھر چلی۔۔۔


عسکری امام کے فرزند مہدی آےنگے

ہر جگہ فرش عزا پھر دیکھنا بچھ جاےنگے

خود بیاں فرمائیں گے مولا بیان کربلا

سامرہ میں پھر چلی۔۔۔


عسکری مولا کا نوحہ ہو لکھا عاقل قبول

تجھ پہ راضی ہو انیم حشر میں بنت رسول

بارگاہِ عسکری مولا میں ہے یہ التجاء

سامرہ میں پھر چلی۔۔۔