Kanz e Aza

زینب کے جیسا کوئی جہاں میں دُکھی نہیں

A noha (2026). Lyrics in Urdu.

نوحہ پاک( شہادت بی بی زینب سلام اللہ علیھا)


زینب کے جیسا کوئی جہاں میں دُکھی نہیں

مارے گئے ہیں بھائی رِدا بھی بچی نہیں


چودہ سو میل کِتنا ہے مشکل سفر کِیا

گھر کے صحن میں بی بی کبھی جو چلی نہیں


رونے دِیا نہ بھائی کے لاشے پہ جب گئی

مجبور ہو کے کوئی بہن یوں اٹھی نہیں


ہر اک قدم پہ زہنب ہے ثابت قدم رہی

تاریخ کہہ رہی ہے کہ زینب جُھکی نہیں


اپنے زخم دکھا کے ہے مادر کو یہ کہا

میں کربلا میں اجڑی صرف شام ہی نہیں


مجھے معاف کرنا بھائی ہے زینب یہ رو کہے

سجاد بچ گیا ہے سکینہ بچی نہیں


اکبر کا لاشہ دیکھا تو کہنے لگی عقیل

ماری مجھے ہے برچھی یہ تُجھکو لگی نہیں


ازقلم: سید عقیل شاہ


شاہزیب حسن پارٹی (بنگالی باغ)لاہور ۔