Kanz e Aza

سجاد تجھے خون

A noha written by Mazhar Abidi (2026). Lyrics in Urdu.

سجاد تجھے خون رلاے گا یہ بازار

چالیس برس بھول نہ پائے گا یہ بازار


بے دینوں کے نرغے میں حرم ہونگے کھلے سر

برساییں گے کوٹھوں سے اسیروں پہ وہ پتھر

تا عمر نگاہوں سے جاے گا نہ یہ بازار

سجاد تجھے خون۔۔۔


دروازہء ساعت پہ لعیں دیں گے منادی

ناقوں سے اتر جائے اسی دھوپ میں قیدی

یوں زحمتِ سادات بڑھاے گا یہ بازار

سجاد تجھے خون۔۔۔


یوں غیرت مریم کو ستاییں گے ستمگر

ہر گام پہ آیینے لگاییں گے ستمگر

کیا منظر غم ناک دکھاے گا یہ بازار

سجاد تجھے خون۔۔۔


جس روز خبر شام کا حاکم یہ سنے گا

بازار کے نزدیک ہے شبیر کا کنبہ

بے درد اسی روز سجاے گا یہ بازار

سجاد تجھے خون۔۔۔


دروں سے تیری پشت پہ لکھیں گے ستمگار

غیرت کا خدا ایک ردا کا ہے طلبگار

ہر گام نےء زخم دکھاے گا یہ بازار

سجاد تجھے خون۔۔۔


جز پیش خدا سر نہ جھکا تیرا کہیں پر

لیکن تجھے بابا نے بتایا تھا یہ رو کر

افسوس کہ سر تیرا جھکاے گا یہ بازار

سجاد تجھے خون۔۔۔


چودہ سو برس بعد ہمیں صفدر و مظہر

ملتے ہیں کتابوں میں یہی درد کے منظر

پھر کس طرح بیمار بھلاے گا یہ بازار

سجاد تجھے خون۔۔۔