نہ محمل ہے نہ ہودج نہ کجاوا نہ عماری
اس شان سے جاتی ہے سوے شام سواری
زخمی ہے بدن کوڑوں سے اور خون ہے جاری
عباس زرا دیکھو تو حالت کو ہماری
کس حال سے لے جاتے ہیں ہم کو یہ ستمگار
وارث نہیں مونس نہیں کوئی نہیں غم خوار
سر کربوبلا زینب دلگیر کرے گی
اس دشت بیابان کی تعمیر کرے گی
پیغام شہ والا کی تشہیر کرے گی
ظالم کی ہر ایک گام پہ تہکھیر کرے گی
طوفان جفا میں غم شبیر کرے گی
---سر کربوبلا زینب
دل تڑپیں گے مظلومیء سرور کے اثر سے
آیگی صدا رونے کی دیواروں اور در سے
گزریں گے اسیرانِ بلا ہوکے جدھر سے
آیگی صدا ہاے حسینا ہر ایک کے گھر سے
جب سینہ زنی دختر شبیر کرے گی
---سر کربوبلا زینب
پھٹ جائیں گے صحراؤں کے جنگل کے کلیجے
تڑپیں گے غم و درد سے اس فرش کے ٹپکے
تا حشر نہ بھولیں گے جنہیں راہ میں رستے
چوست شمع راہوں میں جلادوں گی سفر کے
پابند رسن رہ کے بھی تدبیر کرے گی
---سر کربوبلا زینب
چونک اٹھیں گے راتوں کو جفا جو بھی الم سے
ہو جائیں گے شق قلب و جگر نالہ و غم سے
اٹھے گی صدا گریہء و ماتم جو حرم سے
برسے گا لہو سن کے ہر اک دیدہء نم سے
شب میں جو بکا مادر شبیر کرے گی
---سر کربوبلا زینب
سر ننگے ہیں یہ بیبیاں اے شام کے لوگوں
کچھ شرم و حیا چاہیے اسطرح نہ دیکھو
لا کر انہیں کچھ ظاہری چادر تو اڑھادو
یہ لال نبی ہیں انہیں مجبور نہ سمجھو
پردہ بہ خدا چادر تطہیر کرے گی
---سر کربوبلا زینب
لکھتی ہے یہ تاریخ انیس جگر افگار
زہرا ہے غم شاہ میں بس اتنی طلبگار
ماتم کرے گریہ کرے سرور کے عزادار
ہر مجلس شبیر میں کرتی ہیں یہ اظہار
تاحشر بکا مادر شبیر کرے گی
---سر کربوبلا زینب