Kanz e Aza

زینبِ مضطر ہے

A noha written by Fareed Baig. Lyrics in Urdu.

ہے ستمگاروں کا نرغہ یا علی اب آییےء

ہر طرف محشر ہے برپا یا علی اب آییےء

خاک پر ہے جانے زہرا یا علی اب آییےء

ہے یہ عالم بیکسی کا یا علی اب آییےء


زینبِ مضطر ہے تنہا یا علی اب آییےء


بین کرتی تھی یہ زینب درمیان کربلا

ہے کہاں عباس و قاسم ہم شبیہء مصطفیٰ

کس کو دے آواز زینب کون اب باقی رہا

اب نہیں کوئی سہارا یا علی اب آییےء

زینبِ مضطر ہے۔۔۔


ہے دیار تیغ و خنجر زندگی بے آس ہے

دھوپ ہے دشت بلا ہے رنج و غم ہے یاس ہے

ہے لہو زخموں سے جاری اور غضب کی پیاس ہے

مضطرب ہے قلب زہرا یا علی اب آییےء

زینبِ مضطر ہے۔۔۔


ایک تن مظلوم پر تیر و تبر تیغ و سناں

دیکھ کر مظلوم کو ظلم و ستم کے درمیاں

خوں برستا ہے زمیں پر رو رہا ہے آسماں

ہے یہ منظر کربلا کا یا علی اب آییےء

زینبِ مضطر ہے۔۔۔


حشر کا منظر عیاں ہے ہر طرف کہرام ہے

جل رہی ہے کربلا شبیر تشنہ کام ہے

تیغ ہے سوکھے گلا ہے عصر کا ہنگام ہے

ہے قیامت کا یہ لمحہ یا علی اب آییےء

زینبِ مضطر ہے۔۔۔


وہ سیاہ آندھی اٹھی سورج گہن میں آ گیا

ہو گیا تن سے جدا سر فاطمہ کے لال کا

ہے فرید اب کربلا میں وا حسینا کی صدا

چھا گیا ہر سوں اندھیرا یا علی اب آییےء

زینبِ مضطر ہے۔۔۔