اک لاشہ اٹھا ہے زنجیر بندھے ہاتھوں سے
کانوں سے خون رواں ہے کرتہ بھی جلا ہے
زنجیر بندھے ہاتھوں سے
اے شمر زرا سوچ کیا ظلم ہے کس پر
رخسار نہیں ورق تھا قرآن کا جس پر
ہاتھوں سے تو نے ظلم کا عنوان لکھا ہے
زنجیر بندھے ہاتھوں سے
اک لاشہ اٹھا ہے۔۔۔
نظروں کے آگے باپ کی گردن بھی کٹی ہو
کھاے ہیں طمانچے ریت گرم پر بھی چلی ہو
اس کمسنی میں اتنا ستم کس نے سہا ہے
زنجیر بندھے ہاتھوں سے
اک لاشہ اٹھا ہے۔۔۔
وہ کہتی رہی بابا کا سر دے دو خدارا
زنداں میں بنے کوئی تو جینے کا سہارا
امت نے طمانچوں کے سوا کچھ نہ دیا ہے
زنجیر بندھے ہاتھوں سے
اک لاشہ اٹھا ہے۔۔۔
قرآن مصائب کی وہ معصوم سی آیت
غیرت کا خدا سینے لگاے ہوے میت
زنداں کی دہلیز پہ خاموش کھڑا ہے
زنجیر بندھے ہاتھوں سے
اک لاشہ اٹھا ہے۔۔۔
یہ بات اہلِ درد ہی سمجھیں گے سلامت
سجاد نے تا عمر کبھی دیکھی نہ راحت
چالیس برس آنکھوں سے بس خون بہا ہے
زنجیر بندھے ہاتھوں سے
اک لاشہ اٹھا ہے۔۔۔