Kanz e Aza

زنداں میں سکینہ

A noha written by Gohar Jarchvi. Lyrics in Urdu.

اک ستای ہوی بچی کو ستایا نہ کرو

اے پرندوں در زندان سے گزرا نہ کرو

سکینہ ہاے سکینہ ہاے سکینہ بیکس سکینہ


زنداں میں سکینہ کا تھا نوحہ

اے میری پھپھی جان کب جاییں گے ہم گھر

سکینہ ہاے سکینہ ہاے سکینہ بیکس سکینہ


کب قید سے پایینگے رہائی کب چین ملے گا

کہتی تھی وہ رو کر سکینہ سکینہ

سکینہ ہاے سکینہ ہاے سکینہ بیکس سکینہ


اڑتے ہوے پرندوں کو دیکھا تو یہ پوچھا

بتلاے پھپھی جاں مجھے جاتے ہیں یہ کس جا

زینب نے کہا جاتے ہیں گھر ہے جہاں ان کا

یہ سن کے وہ زندان میں کرنے لگی گریہ

کیا ہم بھی وطن جاینگے اماں یا قید رہیں گے

کہتی تھی تڑپ کر

سکینہ سکینہ ہاے سکینہ

ہاے سکینہ ہاے سکینہ ہاے سکینہ بیکس سکینہ


کیا جرم ہم سے ہوگیا جس کی یہ سزا ہے

بن باپ کی بچی ہوں مگر قید جفا ہے

زندان بھی اماں مجھے تاریک ملا ہے

دم گھٹتا اس میں نہ اجالا نہ ہوا ہے

مر جاؤں گی اس قید میں اماں ہر سوں ہے اندھیرا

لگتا ہے مجھے ڈر

سکینہ سکینہ ہاے سکینہ

ہاے سکینہ ہاے سکینہ ہاے سکینہ بیکس سکینہ


معصوم پہ بھی رحم نہیں کھاتے ستمگار

اور مارتے ہی مجھے رونے پہ یہ جفا کار

ظالم کے طمانچوں سے میرے سرخ ہیں رخسار

زنداں میں اکیلی ہوں نہیں کوئی مددگار

کیا کیا نہ ستم مجھ پہ رواں ہے

میں کیسے بتاؤں کیا ظلم ہے مجھ پر

سکینہ سکینہ ہاے سکینہ

ہاے سکینہ ہاے سکینہ ہاے سکینہ بیکس سکینہ


پانی نہیں مانگوں گی کبھی لوٹ کے آؤ

قید بلا سے اپنی بھتیجی کو چھڑاؤ

عمو مجھے زنداں کے اندھیرے سے بچاؤ

کیا ہو گےء ناراض مجھے یہ تو بتاؤ

سنتے نہیں کیوں میری دہائی کیا ہو گیا تم کو

عباس دلاور

سکینہ سکینہ ہاے سکینہ

ہاے سکینہ ہاے سکینہ ہاے سکینہ بیکس سکینہ


ہمجولی نہیں میرا کس کو بلاؤں

تنہا ہوں بہت دل کو میں کس طرح لگاؤں

اصغر بھی نہیں سینے پہ جس کو میں سلاؤں

کس کو کروں پیار بھلا کس کو کھلاؤں

دل میرا بہل جاے گا اماں میں گود میں لونگی

لا دو علی اصغر

سکینہ سکینہ ہاے سکینہ

ہاے سکینہ ہاے سکینہ ہاے سکینہ بیکس سکینہ


دنیا کا ہے دستور پدر مرتا ہے جس کا

دیتے ہیں بڑے پیار سے سب لوگ دلاسہ

پر سر سے اٹھے ہے میرے جب سے شہ والا

اس طرح لعینوں نے دیا ہے مجھے پرسہ

در چھینے گےء کانوں سے میرے کھاتی ہے طمانچے

ہنستے تھے ستمگر

سکینہ سکینہ ہاے سکینہ

ہاے سکینہ ہاے سکینہ ہاے سکینہ بیکس سکینہ


گوہر میں بیان کیسے کروں بچی کی روداد

ڈھای تھی مسلمانوں نے معصوم پہ بیداد

رو رو کے وہ زندان میں کرتی تھی فریاد

ڈرتی ہوں اندھیرے میں بہت سید سجاد

اے بھیا میرے مجھکو بچاؤ

لیکر مجھے جاؤ زندان سے باہر

سکینہ سکینہ ہاے سکینہ

ہاے سکینہ ہاے سکینہ ہاے سکینہ بیکس سکینہ