Kanz e Aza

حسین مقتل میں

A noha written by Yasir Raza. Lyrics in Urdu.

حسین مقتل میں چھپ کھڑے ہے


لہو لہو ہے لباس سارا میرے خدایا

حسین مقتل میں چھپ کھڑے ہے


عجیب منظر ہے کربلا کا

زمیں پہ بکھرے پڑے ہے لاشے

یہاں ہے سادات پہ مصیبت

وہاں لعیں پیٹتے ہے تاشے

اداسیاں پڑھ رہی ہے نوحہ میرے خدایا

حسین مقتل میں۔۔۔


غریب زہرا کے رخ پہ اصغر

کا خون نہ حق لگا ہوا ہے

عبا کا دامن جواں اکبر

کہ خوں سے غلطاں ہو چکا ہے

نظر جمی ہے سوے سکینہ میرے خدایا

حسین مقتل میں۔۔۔


حسین مل مل کے اپنی آنکھیں

زمین پر دیکھے جا رہے ہے

ہر ایک گھٹڑی جو خوں میں تر ہے

اسی پہ آنسوں بہا رہے ہیں

یہ گھٹڑی قاسم کا ہے سراپا میرے خدایا

حسین مقتل میں۔۔۔


بہن کے بچے جوان بھای

جواں بھتیجا گزر چکا ہے

نہ اب ہے انصار کوئی باقی

حبیب بھی اب تو مر چکا ہے

کہ گھر کا گھر لٹ گیا ہے سارا میرے خدایا

حسین مقتل میں۔۔۔


ہے مرتجس ساتھ ساتھ شہ کے

امام کے گرد گھومتا ہے

کبھی پکڑتا ہے شہ کا دامن

کبھی وہ قدموں کو چومتا ہے

ہے شہ کا گھوڑا بھی محو گریہ میرے خدایا

حسین مقتل میں۔۔۔


حسین مڑ مڑ کے دیکھتے ہے

خیال زینب کا آ رہا ہے

کہ آنے والی ہے شام غربت

جبھی تو دل ڈوبا جا رہا ہے

بچے گا کیسے حرم کا پردہ میرے خدایا

حسین مقتل میں۔۔۔


ہمیں ہے یاسر رضا یہ ڈھارس

کہ مطمئن ہے امام مہدی

یزیدیوں سے خدا کے لینگے

حسین کا انتقام مہدی

وہ سوچ کر کر رہے ہیں گریہ میرے خدایا

حسین مقتل میں۔۔۔