رہ گیء بیٹی علی کی غم اٹھانے کے لیےء
زخم کھانے کے لیےء آنسوں بہانے کے لئے
وارث تطہیر بے پردہ کھڑی ہے دشت میں
ایک چادر بھی نہیں ہے سر چھپانے کے لئے
رہ گیء بیٹی علی کی۔۔۔
لای تھی دو پھول اپنی گود میں ام رباب
ایک مقتل کے لئے ایک قید خانے کے لئے
رہ گیء بیٹی علی کی۔۔۔
ڈھونڈنے نکلے ہیں اعدا پشت خیمہ کی طرف
لاشہء بے شیر نیزے پر اٹھانے کے لیےء
رہ گیء بیٹی علی کی۔۔۔
نوکِ نیزہ پر اٹھا کر شام کے بازار میں
شمر لہراتا تھا چادر دل دکھانے کیلئے
رہ گیء بیٹی علی کی۔۔۔
آتے جاتے جس کو دیکھو ظلم کرتا ہے شدید
پشت عابد رہ گیء ہے تازیانے کے لئے
رہ گیء بیٹی علی کی۔۔۔
بارہا زینب ہے گزری شام کے بازار میں
سید سجاد کو زندہ بچانے کے لئے
رہ گیء بیٹی علی کی۔۔۔
روتے روتے جا رہی ہے بچی سوے علقمہ
نیل رخساروں کے غازی کو دکھانے کے لئے
رہ گیء بیٹی علی کی۔۔۔
گر کے اکبر نے صدا دی جب تو زینب نے کہا
بھای میں بھی چل رہی ہوں لاش اٹھانے کے لئے
رہ گیء بیٹی علی کی۔۔۔
مانگنے آیا ہے بچی کو کنیزی میں لعیں
اب تو آ جاؤ میرے غازی بچانے کے لئے
رہ گیء بیٹی علی کی۔۔۔
تھرتھرا کر رہ گیء قبر نبی یاسر رضا
آی جب روداد غم زینب سنانے کے لئے
رہ گیء بیٹی علی کی۔۔۔