Kanz e Aza

زینب اسیر ہے

A noha written by Zulfiqar Ahmed. Lyrics in Urdu.

زینب اسیر ہے میرے غازی دُہائی ہے

سر پہ مصیبتوں کی گھٹا میرے چھائی ہے


جلتی زمین ہے پائوں میں نعلین بھی نہیں

اور خار دار راہیں ہیں تیری دُہائی ہے

زینب اسیر ہے۔۔۔


جا کر وطن کہوں گی میں نانا کی قبر پر

بھائی کو کھو کے زینبِ دلگیر آئی ہے

زینب اسیر ہے۔۔۔


ہر ظلم پہ سکینہ تجھے دیتی ہے صدا

شدت سے آج اُس کو تیری یاد آئی ہے

زینب اسیر ہے۔۔۔


مہمان بُلا کے کرنے لگے سنگ باریاں

کُوفے میں ہم پہ کیسی مصیبت یہ آئی ہے

زینب اسیر ہے۔۔۔


بھیا تیری بہن پہ مصائب بہت ہوئے

ظلم و ستم کی ماری ہے غم کی ستائی ہے

زینب اسیر ہے۔۔۔


بھیا تمہارے بعد جلائے گئے خیام

بہنا یہ جلتے خیمے سے عابد کو لائی ہے

زینب اسیر ہے۔۔۔


ذکرِ حسین احمد و محسن کا کام ہے

دونوں کی عمر بھر کی یہی بس کمائی ہے

زینب اسیر ہے۔۔۔