Kanz e Aza

بھیا عباس

A noha written by N. Sarwar, J. Jaffri & A. Shanawar. Lyrics in Urdu.

عباس عباس عباس میرے بھیا

بازار میں زینب ہے بھیا بھیا عباس


میرے بھائی بتا دو کس کو صدا اب تیرے سوا عباس

بھیا بھیا عباس


نہ سر پہ تیرا سایہ نہ سر پہ ردا غازی

مجمع ہے تماشائی آتی ہے حیا غازی

آ غازی آ میرے بھائی آ دیتی ہوں صدا عباس

بھیا بھیا عباس بھیا بھیا عباس

بازار میں زینب ہے۔۔۔

عباس عباس عباس۔۔۔


غازی میرے بابا کی جس شہر میں تھی شاہی

اس شہر میں قیدی ہے اس شہر کی شہزادی

تیرے بعد میرا کیا حال ہوا آ دیکھ زرا عباس

بھیا بھیا عباس بھیا بھیا عباس

بازار میں زینب ہے۔۔۔

عباس عباس عباس۔۔۔


میں تیرے سہارے پر پردیس چلی آی

کچھ بھی نہ رہا میرا جب تو نہ رہا بھای

بن تیرے سفر اور بے چادر دل ٹوٹ گیا عباس

بھیا بھیا عباس بھیا بھیا عباس

بازار میں زینب ہے۔۔۔

عباس عباس عباس۔۔۔


سجاد نہ بھولے گا یوں شام شہر آنا

بازار نبھا آی دربار ہے اب جانا

وعدہ ہو وفا بھای سے میرا کرنا یہ دعا عباس

بھیا بھیا عباس بھیا بھیا عباس

بازار میں زینب ہے۔۔۔

عباس عباس عباس۔۔۔


کہنا میرے بھیا سے شرمندہ یہ بہنا ہے

سونپا تھا جسے مجھکوزخمی وہ سکینہ ہے

معصومہ کو مظلومہ کو زندان ملا عباس

بھیا بھیا عباس بھیا بھیا عباس

بازار میں زینب ہے۔۔۔

عباس عباس عباس۔۔۔