Kanz e Aza

تشنہ لبی کی کتاب

A noha written by Rehaan Azmi. Lyrics in Urdu.

کھلی ہے تشنہ لبی کی کتاب پانی میں

وفا دکھا گیء خیبر کا باب پانی میں


جمال حضرتِ عبّاس تیغ و مشک و علم

چمک رہے ہیں کیء آفتاب پانی میں

کھلی ہے تشنہ لبی۔۔۔


سرور پیاسا رہا رہوار پیاسا رہا

اگر چہ بھیگ چکی تھی رکاب پانی میں

کھلی ہے تشنہ لبی۔۔۔


ادھر سبیل لگائی ادھر مہکنے لگے

غمِ حسین کے تازہ گلاب پانی میں

کھلی ہے تشنہ لبی۔۔۔


لب سکینہ سے جو پیاس بن کے ابھرا تھا

سمٹ کے آ گیا وہ اضطراب پانی میں

کھلی ہے تشنہ لبی۔۔۔


اگر حسین نہ ہوتے تو مل گیا ہوتا

تمام کار رسالت مآب پانی میں

کھلی ہے تشنہ لبی۔۔۔


ٹپکنے لگا ہے دل خون ہو کے آنکھوں سے

نہ جانے دیکھتی کیا ہے رباب پانی میں

کھلی ہے تشنہ لبی۔۔۔


بجز شجاع کے عباس نامور ریحان

لکھا ہے کس نے وفا کا نصاب پانی میں

کھلی ہے تشنہ لبی۔۔۔