Kanz e Aza

جا رہا ہوں کربلا

A noha written by Rehaan Azmi. Lyrics in Urdu.

جا رہا ہوں کربلا میں


مومن مل‌ کر چلو یہ ہے حسینی قافلہ

نوحہ پڑھو ماتم کرو حسین یا حسین


فرض ہے گنج شہیداں کی زیارت اس طرح

فرض قرآں کی تلاوت اور عبادت جس طرح

کربلا غم کا مدینہ کربلا کعبہ نما

نوحہ پڑھو ماتم۔۔۔

جا رہا ہوں کربلا۔۔۔


وہ زمیں جو مل لی تھی سید ابرار نے

اس زمیں پر شہ کو مارا شمر بد اتبار نے

اس زمیں کی خاک کو شہ نے کیا خاک شفا

نوحہ پڑھو ماتم۔۔۔

جا رہا ہوں کربلا۔۔۔


کربلا کیا ہے معلی آدم و عیسا کا ہے

کربلا دارل خلافہ خم کے اس مولا کا ہے

جو کہ نفس پیمبر جو کہ ہے دست خدا

نوحہ پڑھو ماتم۔۔۔

جا رہا ہوں کربلا۔۔۔


یہ زمیں وہ ہے جہاں سوتا ہے زہرا کا پسر

انبیاء کرتے ہیں سجدہ اب بھی اس کی خاک پر

اپنے بچوں کے لیےء محو فغاں ہے سیدہ

نوحہ پڑھو ماتم۔۔۔

جا رہا ہوں کربلا۔۔۔


گردن شبیر پر خنجر چلا تھا جس جگہ

سینۂ اکبر میں نیزہ تھا جہاں ٹوٹا ہوا

گلشنِ زہرا کے گل بوٹے جہاں ہے جابجا

نوحہ پڑھو ماتم۔۔۔

جا رہا ہوں کربلا۔۔۔


مرقد شبیر پر ریحان ہو جانا اگر

کربلا کی خاک پر ایسے جھکانا اپنا سر

وا حسینا وا حسینا کی رہے لب پر صدا

نوحہ پڑھو ماتم۔۔۔

جا رہا ہوں کربلا۔۔۔