جا علی اصغر جا
عاشور کے دن علی اصغر کو
ماں رو رو کر سمجھاتی ہے
تجھے آخری جنگ لڑنا ہے
تجھے لاج میری رکھنا ہے
تجھے بابا سنگ جانا ہے
تجھے آخری جنگ لڑنا ہے
اس دن کے لئے ہی ماں تیری
تجھے کربوبلا میں لای تھی
اس دن کے لئے ہی بیٹا
تجھے ناز سے ماں نے پالا
تجھے آخری جنگ لڑنا ہے
جا علی اصغر جا
عاشور کے دن۔۔۔
تو ماں کا راج دلارا ہے
تو سب کی آنکھ کا تارہ ہے
تو شیر خدا کا پوتا
تیرا نام علی ہے بیٹا
تجھے آخری جنگ لڑنا ہے
عاشور کے دن۔۔۔
آ لال تیرے کپڑے بدلوں
مقتل کے لئے تیار کروں
آ چہرہ چوم لوں تیرا
جی بھر کے دیکھ لوں بیٹا
تجھے آخری جنگ لڑنا ہے
جا علی اصغر جا
عاشور کے دن۔۔۔
کبھی گودی میں زینب لیتی ہے
کبھی پیار سکینہ کرتی ہے
خیموں میں شور ہے برپا
تو سب کی دعا لے جا
تجھے آخری جنگ لڑنا ہے
عاشور کے دن۔۔۔
میداں میں علی بن کرجانا
بابا کی نصرت فرمانا
شبیر کا تو ہے بیٹا
عباس چچا ہے تیرا
تجھے آخری جنگ لڑنا ہے
جا علی اصغر جا
عاشور کے دن۔۔۔
ہر ماں نے دی قربانی ہے
تجھے میری لاج نبھانی ہے
جب ظالم تیر چلاے
بابا کو نہ لگنے پاے
تجھے آخری جنگ لڑنا ہے
عاشور کے دن۔۔۔