جان علمدار علمدار علمدار
شیر آرام کرے جب تو اسد ہوتا ہے
سوچے حملے کا تو ذرغام کہا جاتا ہے
ہوتا ضیغم ہے بناتا ہے وہ جب منصوبہ
جب نظر گاڑے غضنفر جو دبوچے ہمزہ
روک دے سانس حدف کی تو ہے عباس مگر
کر دے دو ٹکڑے شکار اپنا تو
حیدر حیدر
عباس علمدار عباس علمدار
حضرت عباس علمدار علمدار
لشکر شبیر کا سالار علمدار
عباس ہے باوفا عباس ہے لا فتی
جیسے علی حیدر کرار علمدار
عباس علمدار عباس علمدار
ایسا نہ سالار دوبارہ ہوا
ایسا نہ سردار دوبارہ ہوا
کیسے جری شاہ کے لشکر میں تھے
ایسا نہ جرار دوبارہ ہوا
میداں میں جمع رہا
اعدا میں ڈٹا رہا
دیکھا نہ ایسا کوی جیدار علمدار
عباس علمدار عباس علمدار
حضرت عباس علمدار علمدار
لشکر شبیر کا سالار علمدار
علمدار باوفا علمدار
علمدار کربلا علمدار
حضرت عباس علیہ السّلام
جتنا بڑا نام ہے ویسا ہی کام
اتنا بلند آپ کا مولا مقام
آپ کے مشکور ہیں سارے امام
دل دل میں بسا ہوا
گھر گھر میں سجا ہوا
پاک الم اور علمدار
عباس علمدار عباس علمدار
حضرت عباس علمدار علمدار
لشکر شبیر کا سالار علمدار
علمدار باوفا علمدار
علمدار کربلا علمدار
عباس ہے باوفا عباس ہے لا فتی
جیسے علی حیدر کرار علمدار
عباس علمدار عباس علمدار
ایسا جری شیر ہے شیر علی
شیر بھی اس شیر سے ڈرتے ہیں جی
اسکو ضرورت نہیں تلوار کی
غیض کی کافی ہے نظر ایک ہی
لاکھوں سے رکا نہیں
فوجوں سے دبا نہیں
نام ہے عباس خبردار
عباس علمدار عباس علمدار
حضرت عباس علمدار علمدار
لشکر شبیر کا سالار علمدار
علمدار باوفا علمدار
علمدار کربلا علمدار
جنگ کی خاطر تو نہ غازی گیا
اس کا تو دل مشک سکینہ میں تھا
پیاس پہ سادات کی قرباں ہوا
ورنہ یہ نو لاکھ کا لشکر تھا کیا
پانی جو نہ لا سکا
دریا پہ ہی سو گیا
پیاسی سکینہ کا وہ غمخوار
عباس علمدار عباس علمدار
حضرت عباس علمدار علمدار
لشکر شبیر کا سالار علمدار
علمدار باوفا علمدار
علمدار کربلا علمدار
عباس ہے باوفا عباس ہے لا فتی
جیسے علی حیدر کرار علمدار
عباس علمدار عباس علمدار
پرچم عباس پہ آیا کرو
سایے میں اس کے سدا بیٹھا کرو
چاہتے ہو گر دعا منظور ہو
نوحہ سکینہ کا سنایا کرو
پرچم سے جڑے رہو
غازی سے وفا کرو
مل کے کہو سارے عزادار
عباس علمدار عباس علمدار
حضرت عباس علمدار علمدار
لشکر شبیر کا سالار علمدار
علمدار باوفا علمدار
علمدار کربلا علمدار
جب ہوا شبیر سے غازی جدا
خیمہء سادات میں کہرام تھا
زینب و کلثوم کی گونجی صدا
ہاے رے عباس میرا نہ رہا
ہم سب پہ فدا ہوا
غازی اب نہیں رہا
آل محمّد کا مددگار
عباس علمدار عباس علمدار
حضرت عباس علمدار علمدار
لشکر شبیر کا سالار علمدار
علمدار باوفا علمدار
علمدار کربلا علمدار
جان علمدار علمدار علمدار
جان علمدار علمدار علمدار
جان علمدار علمدار علمدار