حق دار مجاہد اے عباس
سقاے حرم مشکیزہ لیےء جلد آیےء دریا سے
پانی کے لئے بے چین یہاں بچے ہیں کھڑے پیاسے
آ دیکھ لے پیاسا ہے مجاہد اے عباس
حق دار مجاہد اے عباس۔۔۔
حیبت سے تیری بھاگے ہے لعیں عباس دریا سے
اعدا سے ترای چھین لیےء دو روز کے پیاسے
آ دیکھ لے تاریخ ہے شاہد اے عباس
حق دار مجاہد اے عباس۔۔۔
پردے کے محافظ آ بھی جا یہ کیسی نیند آی
بیوں کی ردائیں لینے کو ہے فوج یزید آی
آ کوئی نہیں بیہوش ہے عابد اے عباس
حق دار مجاہد اے عباس۔۔۔
اے شیر دلاور آ بھی جا زینب کی حمایت کو
ہے رات بھیانک نکلی ہے خیموں کی حفاظت کو
آ دیکھ لے اسلام کی قاید اے عباس
حق دار مجاہد اے عباس۔۔۔
فرزند نبی ہوتا ہے ذبح عباس سجدے میں
تنہا ہے شہ دیں کوی نہیں جز یاس سجدے میں
آ آخری سجدے میں ہے ساجد اے عباس
حق دار مجاہد اے عباس۔۔۔