کربلا والوں میں دیکھو حوصلہ اسلام کا
سر کٹا کے سر کیا ہے معرکہ اسلام کا
کربلا والوں میں۔۔۔
سوچتا ہوں کیا بنے گا یا خُدا اسلام کا
ہر قص و نا قص بنا ہے رہنما اسلام کا
کربلا والوں میں۔۔۔
جب بھی دیکھا ہے غلط ہاتھوں میں لشکر کا علم
ڈوبتا سورج نظر آنے لگا اسلام کا
کربلا والوں میں۔۔۔
فتح خیبر یا محمد اب کوئی مشکل نہیں
لیجیئے وہ آگیا مشکل کُشائ اسلام کا
کربلا والوں میں۔۔۔
مرحبا اے ناخدائے کشتیِ اہلِ حرم
تم نہیں ہوتے تو بیڑا غرق تھا اسلام کا
کربلا والوں میں۔۔۔
کون کہتا ہے ملُوکیت کو اسلامی نظام
دُشمنِ اسلام سے کیا واسطہ اسلام
کربلا والوں میں۔۔۔
تختِ شاہی پر رہے یا زیرِ دامنِ حُسین
کربلا میں ہو چُکا ہے فیصلہ اسلام کا
کربلا والوں میں۔۔۔