دربار میں کھڑی ہوئی کہتی ہے فاطمہ
بابا وہ اب مدینہ مدینہ نہیں رہا
حق مانگتی ہے زہرا مجمع ہے باغیوں کا
بابا تیرے وطن میں
پردیسیوں کی طرح رہتی ہے اب یہ دکھیا
بابا تیرے وطن میں
اب لوگ فاطمہ کو پہچانتے نہیں ہے
میں آپ کی ہوں بیٹی یہ مانتے نہیں ہیں
کوی نہیں ہے میرا میں رہ گیء ہوں تنہا
بابا تیرے وطن میں
حق مانگتی ہے زہرا۔۔۔
غم یہ نہیں ہے مجھکو دروازہ جل گیا ہے
اس سے بڑا ستم تو زہرا پہ یہ ہوا ہے
در جل رہا تھا میرا کوئی نہ گھر سے نکلا
بابا تیرے وطن میں
حق مانگتی ہے زہرا۔۔۔
در مجھ پہ ظالموں نے جلتا ہوا گرایا
میں گر پڑی زمیں پر غش اس طرح سے آیا
محسن جہاں سے گزرا پہلو ہوا شکستہ
بابا تیرے وطن میں
حق مانگتی ہے زہرا۔۔۔
میں بھی کھڑی ہوئی تھی حسنین بھی کھڑے تھے
مسجد میں میری جانب سب لوگ دیکھتے تھے
یہ زخم نہ بھرے گا میں بن گیء تماشا
بابا تیرے وطن میں
حق مانگتی ہے زہرا۔۔۔
کوئی سلام آ کر کرتا نہیں تھا پہلے
اب تو جواب دینا لازم نہیں سمجھتے
ہر شخص بھول بیٹھا رتبہ ابوالحسن کا
بابا تیرے وطن میں
حق مانگتی ہے زہرا۔۔۔
گھٹ گھٹ کے اپنے گھر میں آنسوں بہا رہی ہوں
ہر زخم مرتظی سے اپنا چھپا رہی ہوں
کھایا ہے تازیانہ زخمی ہے میرا چہرہ
بابا تیرے وطن میں
حق مانگتی ہے زہرا۔۔۔
فضہ کے اب سہارے میں اٹھتی بیٹھتی ہوں
کھا کر طمانچہ جب سے میں خاک پر گری ہوں
یہ ظلم مجھ پہ ٹوٹا میں ہو گیء ضعیفہ
بابا تیرے وطن میں
حق مانگتی ہے زہرا۔۔۔
بابا سے وہ تکلم شکوہ یہ کر رہی ہے
امت کو فاطمہ سے کیا جانے دشمنی ہے
ہو رات یا سویرا تربت پہ ہے اندھیرا
بابا تیرے وطن میں
حق مانگتی ہے زہرا۔۔۔