Kanz e Aza

خدا نگہدار یا علی

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

تھا چہرہ زخمی شکستہ پہلو

عجب قیامت کی وہ گھڑی تھی

نبی کی بیٹی دم وصیت

علی سے جب رو کے کہہ رہی تھی

خدا نگہدار یا علی

خدا نگہبان یا علی


اے میرے مولا چھوڑ کے تنہا

جاتی ہے اب دختر نبی

خدا نگہدار یا علی

خدا نگہبان یا علی


غم تمہارا سیدہ کے ساتھ جاے گا

قبر میں تمہارا غم‌ مجھے رلاے گا

پرسہ دینے بھی تمہیں کوئی نہ آے گا

شہر مدینہ گھٹ کے ہے جینا

ہاے علی بے کسی تیری

خدا نگہدار یا علی

خدا نگہبان یا علی


ایک وہ دن تھا میں دلہن بن کے آی تھی

آپ کے گھر نے میری عزت بڑھای تھی

مل کے میرے ساتھ یہ بستی بسای تھی

شام سے پہلے آپ کے گھر سے

فاطمہ خدا کے گھر چلی

خدا نگہدار یا علی

خدا نگہبان یا علی


دشمنان ابو تراب ہے یہاں تمام

تم پہ آنچ آےگی پھر بھی نہ اے امام

فاطمہ نے کر دیا ہے ایسا انتظام

چاند سے بیٹے صدقے تمہارے

اب یہی ہے جھولی میں میری

خدا نگہدار یا علی

خدا نگہبان یا علی


بابا آے تھے ابھی دوبارہ آےنگے

کہہ رہے تھے کلمہ گو نہ اب ستاےنگے

فاطمہ تمہیں ہم آج لے کے جائیں گے

وعدہ کیا تھا بابا نے جس کا

آ گئ ہے اب وہی گھڑی

خدا نگہدار یا علی

خدا نگہبان یا علی


یاس سے ہیں دیکھتے مجھے وہ بار بار

کر لیا حسین اور حسن کو میں نے پیار

موت کر رہی ہے فاطمہ کا انتظار

ماں کو تڑپتے دیکھیں نہ بچے

سانسیں چل رہی ہیں آخری

خدا نگہدار یا علی

خدا نگہبان یا علی


امت نبی نے میرا حال یہ کیا

جلتا در بتول پر گرا دیا گیا

تازیانہ بھی لگا ہے ہاتھ بھی اٹھا

پہلو شکستہ بازو شکستہ

فاطمہ تو زخمی بن گیء

خدا نگہدار یا علی

خدا نگہبان یا علی


زخم دیکھ کر میرے ابھی سے ہیں نڈھال

ماں کے غم میں ہوگیا ہے انکا غیر حال

بعد میرے بیٹیوں کا رکھنا تم خیال

زینب و کلثوم ہیں ابھی معصوم

راہ شام دور ہے ابھی

خدا نگہدار یا علی

خدا نگہبان یا علی


فاطمہ پہ ہوگیء ستم کی انتہا

آپ سے چھپای میں نے ہر جفا

غربتوں کا ہے میری گواہ مجتبیٰ

کیسے بتاؤں کیسے سناؤں

فاطمہ کہاں کہاں گری

خدا نگہدار یا علی

خدا نگہبان یا علی


دختر نبی کو قبر میں اتار کر

روے مرتظی علی تکلم اس قدر

ہوگیء تمام قبر آنسوؤں سے تر

اٹھکے قبر سے جب علی چلے

تھی یہی صدا بتول کی

خدا نگہدار یا علی

خدا نگہبان یا علی