Kanz e Aza

حق کی عظمت ہے

A noha written by Wasi. Lyrics in Urdu.

حق کی عظمت ہے اذل سے غم شبیر کے ہاتھ

جاؤ اور کر دو قلم کاتب تقدیر کے ہاتھ


کہہ دو دنیا سے کوی اور ٹھکانہ ڈھونڈے

خلد تو بک چکی اشک غم شبیر کے ہاتھ

حق کی عظمت ہے۔۔۔


دین کی عقدہ کشائی کا جب آیا ہے خیال

شاہ نے چوم لیا زینب دلگیر کے ہاتھ

حق کی عظمت ہے۔۔۔


یہ مسلمان بھلا آج مسلماں ہوتے

بیعت کفر کو بچ جاتے جو شبیر کے ہاتھ

حق کی عظمت ہے۔۔۔


کاش عباس کو لڑنے کی رضا مل جاتی

دیکھتی فوج عدو حیدری شمشیر کے ہاتھ

حق کی عظمت ہے۔۔۔


اتنا نازک تھا نشانہ کہ غلط ہو جاتا

تیر کی ضد پہ لرز جاتے جو شبیر کے ہاتھ

حق کی عظمت ہے۔۔۔


کوثر و خلد کی قیمت سے ذیادہ دیں گی

بیچ دو اشک عزا مادر شبیر کے ہاتھ

حق کی عظمت ہے۔۔۔


کربلا جاے وصی دل میں تمنا ہے مگر

آبرو اپنی تمنا کی ہے تقدیر کے ہاتھ

حق کی عظمت ہے۔۔۔