Kanz e Aza

سلام حسین

A noha written by N. Sarwar & J. Jaffri. Lyrics in Urdu.

سفر حیات کا چاہے تمام ہوتا رہے

ہزار درد ہوں ذکر امام ہوتا رہے

سلام ہوتا رہے سلام ہوتا رہے سلام ہوتا رہے


فاطمہ كے چین کو نبی کے نور عین کو

با خدا حسین کو سلام

تو کہو

سلام عليك يا اباعبدالله


سفر حیات کا چاہے تمام ہوتا رہے

سلام ہوتا رہے

مولانا حسین حسین مولانا حسین میرے


سارا زمانہ ہے تمہارا حسین

کہتی ہے ہر قوم ہمارا حسین

گونجتا ہر سمت ہے نعرہ حسین

ٹوٹے دلوں کا سہارا حسین

موالا تیرا نام صدا زندہ رہے گا

مولا تیرا کام صدا زندہ رہے گا

ہم رہیں نہ رہیں یہ صدا زندہ رہیں گا

سلام عليك يا اباعبدالله

سلام حسین مولا سلام حسین

سلام حسین۔۔۔


مولا حسین اِبْن علی مرحبا

مرحبا صد مرحبا صد مرحبا

ظلم کے طوفان سے لڑتا رہا

کٹ كے بھی سَر آپکا اونچا رہا

مولا صدا تیری عزاداری رہے گی

مولا تیرے ہم سے وفا داری رہے گی

ہم رہیں نہ رہیں یہ صدا زندہ رہے

سلام عليك يا اباعبدالله

سلام حسین مولا سلام حسین

سلام حسین۔۔۔


آپ کا مولا جو عزادار ہے

آپ کے گھر کا وہ وفادار ہے

آپ کی چاہت کا طلبگار ہے

مجلس و ماتم سے اسے پیار ہے

مولا غلاموں میں میرا نام بھی لکھ دو

کام جو نوکر کا ہے وہ کام بھی لکھ دو

ہم رہیں نہ رہیں یہ صدا زندہ رہے

سلام عليك يا اباعبدالله

سلام حسین مولا سلام حسین

سلام حسین۔۔۔


پیارا ہے میٹھا ہے مدینہ میرا

رہتے جہاں سوہنڑے نبی مصطفی

جس نے دیا ہم کو یہ دین خدا

اور نواسہ بنا اس کی بقا

آؤ چلو کرب وبلا تم کو دکھاہیں

آج بھی آتی ہیں بہتر کی صدائیں

ہم رہیں نہ رہیں یہ صدا زندہ رہے

سلام عليك يا اباعبدالله

سلام حسین مولا سلام حسین

سلام حسین۔۔۔


شہ کے عزادارو سلامت رہو

مولا کے پیغام کو جاری رکھو

امن و محبت کی حفاظت کرو

دل کو یونہی دل سے ملاتے رہو

مولا کا تم آخری سجدہ نہ بھلانا

ماتمی بچوں کو نمازی بھی بنانا

ہم رہیں نہ رہیں یہ صدا زندہ رہے

سلام عليك يا اباعبدالله

سلام حسین مولا سلام حسین

سلام حسین۔۔۔


میرے مولا میرے آقا حسین

حسین وہ ہے جسے کربلا سلام کرے

نبی علی و حسن فاطمہ سلام کرے

حسین مولا کی عظمت بیان کیسے ہو

حسین وہ ہے جسے کبریا سلام کرے


سلام حسین سلام حسین

اے شاہ شہیداں اے جان مدینہ

اے ناز فقیراں مولاے غریباں

روتی سسکتی ہے دُنیا بلکتی ہے

ہر آنکھ ہر لمحہ ان سے جھلکتی ہے

دل دل سے ملا دے ذہنوں کو سجا دے

پھولوں کو کھلا دے کانٹوں کو ہٹا دے

اللہ کے وسیلے احمد کے نواسے

حیدر کے ستارے زہرا کے دلارے

آقا ہمارے

سلام حسین سلام حسین سلام حسین


آؤ عزادارو کرو ماتم سرور کرو

یا حسین حسین یا حسین حسین

ماتم عباس کرو ماتم اکبر کرو

یا حسین حسین یا حسین حسین

بالی سكینہ کا کبھی ماتم اصغر کرو

زینب و کلثوم کا غم ماتم چادر کرو


شاه سلام عليه

یا میرے مولا سلام شاه سلام عليه

یا میرے آقا سلام شاه سلام عليه

قاسم و اکبر سلام شاه سلام عليه

عابد و اصغر سلام شاه سلام عليه

غازی دلاور سلام شاه سلام عليه

زینب و کلثوم سلام شاه سلام عليه

عون و محمد سلام شاه سلام عليه

پیاسی سكینہ سلام شاه سلام عليه

یا میرے مولا سلام شاه سلام عليه

یا میرے مولا سلام