Kanz e Aza

جھولا

A noha written by Yasir Raza. Lyrics in Urdu.

ماں نے روتے ہوئے اصغر کا جھلایا جھولا

کبھی چوما کبھی سینے سے لگایا جھولا


دیکھ کر روتی رہی اصغر بے شیر کو ماں

شب عاشور بہت دیر جھلایا جھولا

ماں نے روتے ہوئے۔۔۔


رو پڑی بانوے مضطر جو یہ منظر دیکھا

خاک پہ ہاتھ سے بچی نے بنایا جھولا

ماں نے روتے ہوئے۔۔۔


علی اصغر کو صدا دے کے تڑپتی تھی رباب

راستے میں جو کبھی سامنے آیا جھولا

ماں نے روتے ہوئے۔۔۔


بھای کی یاد میں روتے ہوئے بیہوش ہوی

جب نظر فاطمہ صغریٰ کو نہ آیا جھولا

ماں نے روتے ہوئے۔۔۔


راخ بھی آی ہے لوٹے ہوے اسباب کے ساتھ

کلمہ گویوں نے ہے کچھ ایسے جلایا جھولا

ماں نے روتے ہوئے۔۔۔


آ گیء شام سے روتے ہوئے اصغر کی بہن

جب سر فرش عزا ہم نے اٹھایا جھولا

ماں نے روتے ہوئے۔۔۔


نیم شب آتی ہے بی بی کوی گریہ کرنے

جب سے گھر میں علی اصغر کا سجایا جھولا

ماں نے روتے ہوئے۔۔۔


پھر کبھی رزق کی تنگی نہیں دیکھی یاسر

روز عاشور جو فاقے میں اٹھایا جھولا

ماں نے روتے ہوئے۔۔۔