Kanz e Aza

جانے کیوں نیزوں

A noha written by Nadeem Raza (2026). Lyrics in Urdu.

جلتے جھولے کی راخ پہ بیٹھی

ماں کی نظریں ہے نیزے والوں پر


جانے کیوں نیزوں سے ایک سر تلاش کرتے ہیں

وہ ماں کے سامنے اصغر تلاش کرتے ہیں


ہے شیر خوار کا خیبر شکن کا سر تو نہیں

جسے یزید کے لشکر تلاش کرتے ییں

جانے کیوں نیزوں سے۔۔۔


لعین نیزے سے اصغر تلاش کر کے بھی

ذبح کے واسطے خنجر تلاش کرتے ہیں

جانے کیوں نیزوں سے۔۔۔


وہ نیزے جن پہ ہے اصغر تیرا لہو تازہ

وہ اب رباب کی چادر تلاش کرتے ہیں

جانے کیوں نیزوں سے۔۔۔


سکینہ کیسے جھلاتی تھی جھولہء اصغر

حسین رو کے وہ منظر تلاش کرتے ہیں

جانے کیوں نیزوں سے۔۔۔


وہ مسکرانے کا لیتے ہیں اس طرح بدلہ

وہ اس کی لاش کو ہنس کر تلاش کرتے ہیں

جانے کیوں نیزوں سے۔۔۔


وہ ایسے مار رہے زمین پر نیزے

کہ جیسے سر نہیں پتھر تلاش کرتے ہیں

جانے کیوں نیزوں سے۔۔۔


چھپا لیا نہ ہو تیروں کی درمیان کہیں

وہ شہ کے سینے کے اوپر تلاش کرتے ہیں

جانے کیوں نیزوں سے۔۔۔


بتول نوحے پہ مجھکو وہ اجر دینگی رضا

جسے تمام سخنور تلاش کرتے ہیں

جانے کیوں نیزوں سے۔۔۔