یہ کون ذی وقار ہے بلا کا شہ سوار ہے
یہ کس جری کے ہاتھ میں علی کی ذوالفقار ہے
غموں کی دھوپ ہے مگر اسے عجیب چین ہے
یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نورِ عین ہے
دعا کو ہاتھ ہے اٹھے لبوں پہ حمد کبریا
حسین کہہ رہے تھے بس خدا تیرا شکریہ
جو تو راضی تو میں راضی
جو تو راضی تو میں راضی
سبحان ربی الاعلی
سبحان ربی الاعلی
سجدۂ شکر میں رکھ دی تیرے بندے نے جبیں
فجر سے عصر تلک غیض میں آیا نہ کہیں
تو نے بچپن میں کھلای تھی غذا جنت کی
آج ہے تیسرا فاقہ تو کوئی بات نہیں
جو تو راضی تو میں راضی۔۔۔
یاد ہے سب مجھے اعجاز جو بخشا مجھکو
تو نے ملبوس میرا خلد سے بھیجا مجھکو
میں نے بچپن میں بہت پہنے ہے جنت کے لباس
کیا ہوا اب جو کفن بھی نہ ملے گا مجھکو
جو تو راضی تو میں راضی۔۔۔
دور زنداں میرے نانا نے تجھے نظر دیا
لے گیء نظر کو پہلوے شکستہ زہرا
سرخ رو ہے تیرے دربار میں میرا بابا
دل کے ٹکڑے میرے بھائی نے کیےء تجھ پہ فدا
آج شبیر بھی ان سب کے مقابل ہو جائے
گر میرا سر تیری سرکار کے قابل ہو جائے
جو تو راضی تو میں راضی۔۔۔
تجھ سے وعدہ کیا ہے وہ نبھاے گا حسین
عصر ڈھلتے ہی تیرے قبر میں آے گا حسین
شمر نیزے پہ اٹھاے تو اٹھاے میرا سر
اب نہ سجدے سے کبھی سر کو اٹھاے گا حسین
جو تو راضی تو میں راضی۔۔۔
پھر کرم کی ہو نظر مجھ پہ خداے باری
تیرے دربار میں آنے کی ہوئی تیاری
وہ سگا اب تیرے کی کٹ جائے گا
پھر بھی ہر ضرب پہ تسبیح ہی رہے گی جاری
جو تو راضی تو میں راضی۔۔۔
قتل اکبر تو میرا ہو چکا اے رب غفور
اب اگر تجھکو نہ ہو نسل امامت منظور
قتل عابد کو کروں آپ میں بنو کے حضور
میں خلیل اور وہ ذبیح آج سے ہوے مشہور
ہاتھ رک جائے گلے پر تو قلم ہاتھ کروں
ہاتھ سے ذبح کروں لب سے مناجات کروں
جو تو راضی تو میں راضی۔۔۔
ارجعی سن کے وہی تیغ کو روکا میں نے
مڑ کے دیکھا نہیں پھر خیموں کا رستہ میں نے
یہ سکینہ ہے کھڑی وہ ہے بہن ٹیلے پر
تجھکو دیکھا تو کسی کو نہیں دیکھا میں نے
جو تو راضی تو میں راضی۔۔۔
میں نے قربان کیےء تجھ پہ کیء اسماعیل
ہے کیء ہاجرہ خیموں میں گواہ ہے جبریل
ہاتھ اکبر کے کھلے تھے میری آنکھیں تھی کھلی
میں نہیں رویا میرے صبر پہ روتے تھے خلیل
جو تو راضی تو میں راضی۔۔۔
یوں تو دل کو علی اکبر کا بہت ہے صدمہ
پر تیرے حسن کرم سے وہ کہاں پیارا تھا
میرا عباس میرا زور کمر تھا لیکن
دل کو ڈھارس ہے تو بیکس کو نہ گرنے دے گا
جو تو راضی تو میں راضی۔۔۔
میر سجاد کہاں ختم ہوا شہ کا کلام
چل گیء گردن مظلوم پہ ظالم کی ہسام
کٹ گیء سوکھی رگیں حمد مگر جاری تھی
شہ کا سر نیزے پہ یہ کہہ کے چلا جانب شام
جو تو راضی تو میں راضی۔۔۔