Kanz e Aza

جب حال دیکھا

A noha written by Saayib Zaidi (2026). Lyrics in Urdu.

جگر کو تھام کے جب حال دیکھا اکبر کا

انی کے ساتھ میں نکلا کلیجہ اکبر کا


زمین کربوبلا پر ہے پھیلا خون پسر

بھرا تھا زخموں سے وہ جسم سارا اکبر کا

انی کے ساتھ میں۔۔۔


انی جو کھینچی تو خوں آیا چہرے پر شہ کے

تڑپ کے کہہ گےء دیکھا ہے چہرہ اکبر کا

انی کے ساتھ میں۔۔۔


خدا یہ مرضی ضعیفی کا تھا سہارا جواں

ستم کے نیزے نے چھیدا ہے سینہ اکبر کا

انی کے ساتھ میں۔۔۔


دلہن بیاہ کے لیلی نہ گھر میں لا پای

بنے ہیں خوں بھرے گیسو یہ صحرا اکبر کا

انی کے ساتھ میں۔۔۔


جو خط ہے آیا کہو کیا جواب دوں اس کا

یہ کہہ کے نام ہے رو کر پکارا اکبر کا

انی کے ساتھ میں۔۔۔


جو اگلا خون دہن سے تو دیکھ کر روے

وہ ہچکی لینا وہ سانسیں اکھڑنا اکبر کا

انی کے ساتھ میں۔۔۔


گلے پہ وار ہے ایسا کہ بول بھی نہ سکے

لبوں پہ آہ تھی اور دم تھا نکلا اکبر کا

انی کے ساتھ میں۔۔۔


جوان شاہ کا دنیا سے ہو چکا رخصت

ہے لایا قاصد صغرا بلاوا اکبر کا

انی کے ساتھ میں۔۔۔


تڑپ کے غازی کو شہ نے پکارا ہے سائب

اٹھاؤں کیسے بتا دو یہ لاشہ اکبر کا

انی کے ساتھ میں۔۔۔