Kanz e Aza

حسن جا کے زرا بیٹا میری زینب کو

A noha (2026). Lyrics in Urdu.

نوحہ پاک (شہادت مولا امیر المؤمنین علی علیہ سلام)


حسن جا کے زرا بیٹا میری زینب کو لاؤ تم

اسے کہنا یہ حسرت ہے مجھے قرآں سناؤ تم


تمہیں بازار میں زینب ہزاروں میل چلنا ہے

مجھے اپنے صحن میں اب زرا چل کے دکھاؤ تم


کہے گی شمر سے زینب یہی شامِ غریباں میں

یہ چادر میری ماں کی ہے نہ ہاتھ اِس کو لگاؤ تم


تیری زندگی میں اے غازی رہے محفوظ ہر چادر

سنو مظلومِ کربل سے شہادت پہلے پاؤ تم


اگر زندہ رہا بابا تیرے غازی کا وعدہ ہے

کہے گا کوئی نہ زینب چلو اب شام جاؤ تم


کہے گا چھین کر چادر کمینہ میری بیٹی کی

کہاں عباس ہے تیرا زرا اُس کو بلاؤ تم


ہوا کرار بے قرار جو دیکھا ہے زینب کو

کہا ہے کانپتے لہجے میں میرے پاس آؤ تم


حسن میرا عقیدہ ہے کہے گی حشر میں زہرا

میرے شبیر کا ہر ماتمی پہلے بلاؤ تم


ازقلم آغا حسن رضا (کٹری باوا)

سوز شاہزیب حسن (بنگالی باغ)


شاہزیب حسن پارٹی (بنگالی باغ) لاہور۔