Kanz e Aza

جوان ہو کر جہاں سے

A noha written by Anjum Zaidi. Lyrics in Urdu.

جوان ہو کر جہاں سے تم سدھارے اے علی اکبر

جئے اب ماں بیٹا کس کے سہارے علی اکبر

---جوان ہو کر جہاں


بڑی امیدیں وابستہ تھی تم سے جب جواں ہو گے

پھوپھی کے مائوں بہنوں کے سہارے اے علی اکبر

---جوان ہو کر جہاں


سفینہ ڈوبتا ہے ماں کا اب منجدھار میں بیٹا

لگائے کون کشتی اب کنارے اے علی اکبر

---جوان ہو کر جہاں


بلائے چاند سے چہرے کی کون اک بار تو آجائو

نظر کا ماں تیرے صدقہ اتارے اے علی اکبر

---جوان ہو کر جہاں


شمع روتی رہی کڑیل جواں کی دیکھ کے صورت

وہ جب ماں نے تیرے گیسو سنوارے اے علی اکبر

---جوان ہو کر جہاں


لگائے آس بیٹھی ہے ادھر صغرا مدینے میں

بہن کو لینے کب جائو گے پیارے اے علی اکبر

---جوان ہو کر جہاں


سکینہ کھو گئی ہے بن میں کہہ دو اس کے عمو سے

یہ دکھیا ماں کہاں جا کر پکارے اے علی اکبر

---جوان ہو کر جہاں


پدر سے یوں بھی کوئی روٹھتا ہے مان بھی جائو

ضعیفی کسطرح تجھ بن گذارے اے علی اکبر

---جوان ہو کر جہاں


صدا انجم وہ کیا دیتا جگر ٹکڑے بدن چھلنی

نہ بولے منہ سے وہ اور ماں پکارے اے علی اکبر

---جوان ہو کر جہاں