تنہا اب تک اشک بہاے اکبر کی بیمار بہن
دیواروں سے سر ٹکڑاے اکبر کی بیمار بہن
خوں رواں ہے آنکھوں سے اور لب پہ نوحہ بھائی کا
تب سے غم کے ڈیپ جلاے اکبر کی بیمار بہن
تنہا اب تک اشک بہاے۔۔۔
دروازے پر آس لگائے رستہ تکتی رہتی ہے
اشکوں سے خط لکھتی جاے اکبر کی بیمار بہن
تنہا اب تک اشک بہاے۔۔۔
آجا اکبر آجا اکبر ٹوٹ رہی ہے سانس میری
زخم جگر کس کو دکھلاے اکبر کی بیمار بہن
تنہا اب تک اشک بہاے۔۔۔
کیء شعبان رمضان بھی گزرے عید کا دن بھی گزر گیا
کس کو اپنا حال بتاے اکبر کی بیمار بہن
تنہا اب تک اشک بہاے۔۔۔
سینہ چھد گیا سو گےء اکبر کون ریحان یہ خبر سناے
بھای سے نہ آس لگائے اکبر کی بیمار بہن
تنہا اب تک اشک بہاے۔۔۔