عباس عباس عباس عباس
بیٹا ہے تو علی کا زہرا کی تو دعا ہے
شبیر تیرا آقا ام البنین ماں ہے
ہر صورت و چلن میں حیدر سے نہ جدا ہے
تاحشر تجھ سے قایم دنیا میں بس وفا ہے
عباس عباس عباس
دل کی مراد غازی تیرے علم سے پاییں
روتی ہوی جو ماییں تیرے علم پہ آے
زہرا کے درد پہلو کا دیتی ہوں واسطہ
فضہ کی کنیزی میں ان کا بھی نام آے
عباس عباس عباس
تیرے علم کو تھامے ہر شخص کہہ رہا ہے
مظلوم کربلا کا زینب کا واسطہ ہے
پردیسی کوئی ایسا پردیس میں نہ اجڑے
صدقے میں اس کے جس کا گھر بار لٹ گیا ہے
عباس عباس عباس
تقدیر کے ستاے تیرے در پہ سر جھکائے
اشکوں کی التجاء ہم غازی تجھے سنائیں
بیمار سارباں کے زخموں کا واسطہ ہے
جتنے بھی خستہ دل ہیں مولا شفا وہ پاییں
عباس عباس عباس
ہر لاش پر علی کو کرتے تھے یاد سرور
لیکن اٹھانے آے جس وقت لاش اکبر
بابا کی بیکسی پر روتا تھا نوجواں بھی
شبیر نے کہا جو برچھی پہ ہاتھ رکھ کر
عباس عباس عباس
خنجر گلے پہ جس دم بھای کے چل رہا تھا
ستر قدم سے منظر زینب نے خود یہ دیکھا
جب شمر مارتا تھا گردن پہ شہ کا خنجر
ہر ضرب پہ تڑپ کر کہتی تھی بنت زہرا
عباس عباس عباس
سرور کی لاڈلی کا ایک تو ہی تھا سہارا
پانی کسی سے اس نے مانگا نہیں دوبارہ
جب کوئی مارتا تھا رخسار پر طمانچے
بابا سے بھی ذیادہ اس نے تجھے پکارا
عباس عباس عباس
اس وقت جب کہ زینب دربار میں گیء تھی
قاری نمازیوں سے محفل سجی ہوی تھی
ظالم یہ پوچھتا تھا غازی تیرا کہاں ہے
بالوں سے منہ چھپاے زینب یہ کہہ رہی تھی
عباس عباس عباس
شام غریباں میں جس کا کرتہ جل گیا ہے
کانوں سے بالیاں بھی ہاے شمر لے گیا ہے
اس بے بسی سے مولا بچی کوی نہ ترسے
فرش عزا پہ رو کر ہر دل یہ کہہ رہا ہے
عباس عباس عباس
جتنے بھی اشک مولا قرطاس پر گرے ہے
معصومہ کی قسم ہی غازی فقط تیرے ہے
وہ کچھ رقم کروں میں جو نہ رقم ہوا ہے
الفاظ وہ عطا کر یاور سے جو پڑے ہیں
عباس عباس عباس