Kanz e Aza

بہن یہ غازی کی

A noha. Lyrics in Urdu.

بہن یہ غازی کی رو رو کے بین کرتی ہے

چلے بھی آؤ کہ اب شام ہونے والی ہے


خبر تو لے کے کوئی عباس کیوں نہیں آے

رسول زادی کی رن میں یہی دہائی ہے

بہن یہ غازی کی۔۔۔


ہے منتظر در خیمہ پہ تشنہ لب بچے

تمہارے آنے کی اے بھای آس باقی ہے

بہن یہ غازی کی۔۔۔


مدد کو آ کے نہ چھن جاے چادریں سر سے

سپاہ شام ہمیں لوٹنے کو آتی ہے

بہن یہ غازی کی۔۔۔


ہوی تھی ضامن پردہ یہ سونچ کر زینب

علی کی بیٹی ہوں اور غازی میرا بھای ہے

بہن یہ غازی کی۔۔۔


اب آ بھی جاؤ کہ گھٹنے لگا ہے دم میرا

قیام جل گےء بھای بڑی اداسی ہے

بہن یہ غازی کی۔۔۔


اندھیرا چھا گیا عباس تم نہیں آے

سکینہ خاک پہ اب سر جھکائے بیٹھی ہے

بہن یہ غازی کی۔۔۔


تیری سکینہ کی رخسار ہوگےء نیلے

طمانچے کھاتی ہے جب بھی تجھے بلاتی ہے

بہن یہ غازی کی۔۔۔